40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نوجوانوں کو نیو انڈیا کی تشکیل کے لئے سیاست میں شمولیت اختیار کرنے کا مساوی موقع حاصل ہونا چاہئے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Urdu News

نئی دہلی، شمال مشرقی خطے کی ترقیات کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، خلائی امور اور ایٹمی توانائی ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت نے جمہوری ضوابط اور اداروں کو تمام افراد کو مساوی مواقع فراہم کرانے کے ذریعے یقینی بنانے کا عہد کررکھا ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ جمہوری نظام اور پارٹی سیاست کو کنبہ پروری اور کنبہ در کنبہ کی سیاست سے مبرا ہونا چاہیے تاکہ عوام انسان خصوصاً نوجوان تعمیر ملک کے کام میں حصہ لے سکیں۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار بھسولی، کٹھوعہ، جموں و کشمیر میں جواہر نوودے ودیالیہ میں منعقدہ یوتھ پارلیمنٹ  سے خطاب کے دوران کیا ہے۔ بانی کے ایم ایل اے جناب جیون لال للہل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ سیاست جمہوری بھارت کی روح اور اس کا جوش و جذبہ ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ پابند عہد اور محنت کش نوجوان سیاست میں شریک ہوں۔  انھوں نے کہا کہ اس سے نوجوانوں کو ملک کا مستقبل تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔ یوتھ پارلیمنٹ میں شرکت کےلئے آئے ہوئے طلبہ کے نظم و ضبط اور حفظ مراتب کے لحاظ کی ستائش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پارلیمانوں کو ان نوجوانوں سے ترغیب حاصل کرنی چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ سیاست دانوں کی ذمے داری ہے، ساتھ ہی ساتھ پورا سماج بھی اس بات کا ذمے دار ہے کہ ملک کی پارلیمنٹ کے ذریعے طے شدہ معیارات کا لحاظ رکھا جائے اور پوری بردباری، سنجیدگی، جذبۂ ایثار سے کام لیا جائے، جو ہمارے آئین کی روح ہے اور اس ملک کی جمہوری روایات کی امین ہے۔

انھوں نے پارلیمانوں سے کہا کہ وہ جاگیردارانہ اندازِ فکر سے باہر آئیں اور عوام الناس کے رابطے میں رہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج ملک میں ایک عام انسان ملک کے اعلیٰ ترین سیاسی عہدے تک پہنچنے کا خواب دیکھ سکتا ہے اور یہ صرف جمہوریت کی طاقت ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ نئے بھارت کی صبح ہے، جہاں شہری اپنی صلاحیت کی بنیاد پر، اہلیت اور سخت محنت سے اونچے سے اونچے عہدے تک پہنچ سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صحیح جمہوریت کا جذبہ یہی ہے۔

جواہر نووے ودیالیہ، بھسولی، کٹھوعہ میں منعقدہ یوتھ پارلیمنٹ میں جے این وی کارگل، جے این وی بارہمولہ اور اودھم پور سے آئی ہوئیں تین ٹیموں نے حصہ لیا، جس میں تقریباً 130 طلباء اشامل تھے۔ بائیسواں یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ نووے ودیالیہ سمیتی، چنڈی گڑھ خطے میں پارلیمانی امور حکومت ہند کے تال میل سے منعقد ہورہی ہے، تاکہ نوجوانوں اور عوام الناس میں جمہوریت اور پارلیمانی ضوابط کے تئیں بہتر تفہیم پیدا کی جاسکے اور یہ نوجوان سیاسی عمل کا ایک حصہ بن سکیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More