37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نوتشکیل شدہ ملٹی ایجنسی گروپ کے ذریعے ’’پیراڈائز پیپرس‘‘ کے معاملات میں تحقیقات کی جائے گی

Urdu News

نئی دہلی، ۔میڈیا میں آج ’’پیراڈائز پیپرس‘‘ (انٹرنیشنل کنسورٹیئم آف انویسٹی گیٹیو جرنلسٹس  (آئی سی آئی جے)کے ذریعے کئے گئے انکشافات پر مبنی )کے نام کے تحت انکشافات سے معلوم ہوتا ہے کہ مختلف ملکوں کے شہریوں کی ملکیت والی  غیر ملکی کمپنیوں کے  اعداد و شمار میں 180 کل ملکوں کی نمائندگی ہے۔ اس میں ناموں کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان 19ویں مقام پر ہے۔ اس میں کل 714ہندوستانیوں کے شامل ہونے کی اطلاع  ملی ہے۔

پیراڈائز پیپرس گزشتہ پچاس برسوں کے تقریباً 7 ملین قرض معاہدے ، مالی اسٹسیٹمنٹس، ای-میلز، ٹرسٹ ڈیڈ اور دیگر متعلقہ کاغذات پر مشتمل ہے۔  یہ ساری تفصیلات ایپل بائی، ایک ممتاز غیر ملکی قانونی فرم، جس کے دفاتر برمودا اور دیگر مقامات میں ہیں، کے اندر موجود ہیں۔ یہ  دستاویزات چھوٹی، خاندانی ملکیت والی ٹرسٹ کمپنی ، ایشیا             سٹی  (سنگاپور) اور 19 رازداری عدالتوں میں رجسٹرڈ کمپنیوں سے متعلق ہیں۔  میڈیا میں اب تک چند ہی ہندوستانی  افراد اور    قانونی ادارو ں کا نام آیاہے۔ یہاں تک کہ آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ (www.icij.org)  نے بھی تمام کمپنیوں کے نام اور ان کی دیگر تفصیلات جاری نہیں کئے ہیں۔ آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ سے اشارہ ملتا ہے  کہ ان معلومات کو مرحلہ وا ر طریقے سے جاری کئے جائیں گے۔ پیراڈائز پیپرز  تحقیقات کو  آنے والے ہفتوں میں جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ (آئی ٹی ڈی ) کی تحقیقاتی یونٹوں کوتمام انکشافات کونوٹ کرنے اور فوری طور پر مناسب کارروائی  کے لئے     الرٹ کر دیا گیا ہے۔ یہ اطلاع بھی ملی ہے کہ غیر ملکی کمپنیوں کے متعدد معاملات سے متعلق تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔ جیسے ہی مزید معلومات سامنے آئے گی، قانون کے تحت مناسب کارروائی کی جائے گی۔

مزید براں حکومت ہند نےیہ احکامات جاری کئے ہیں کہ پیراڈائز پیپرس معاملات میں تحقیقات کی نگرانی ایک نوتشکیل شدہ  ملٹی ایجنسی گروپ کے ذریعے کی جائے گی۔ اس ملٹی ایجنسی گروپ کی سربراہی سی بی ڈی سی کے چیئر مین کر یں گے، جبکہ اس میں سی بی ڈی ٹی، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) ، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) اور ایف آئی یو کے نمائندگان موجود رہیں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More