35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نتن گڈکری کل وشاکھا پٹنم میں 1062 کروڑ روپے مالیت کے بندرگاہی پروجیکٹوں کا افتتاحی کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، جہازرانی،  سڑک ٹرانسپورٹ، شاہراہوں، آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کے احیا کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کل وشاکھا پٹنم میں 1062 کروڑ روپے مالیت کے پانچ بندرگاہی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ 679  کروڑ روپے مالیت دو بندرگاہی کنکٹی وٹی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

جن پروجیکٹوں کا کل افتتاح کیا جائے گا ان میں 580 کروڑ روپے کی لاگت سے وژاگ بندرگاہ کے  باہری ہاربر پر موجودہ خام لوہے کی ہینڈلنگ فیسی لیٹی کی تجدید کاری شامل ہے۔ اس میں 40 سال پرانے خام لوہے کی ہینڈلنگ کی تنصیب کو جدید بنانا شامل ہوگا تاکہ یہ 8000 میٹرک ٹک / گھنٹہ کی لوڈنگ شرح سے 2 لاکھ ڈی ڈبلیو ٹی کے  بڑے جہازوں سے  نمٹ سکے۔ صلاحیت سازی 12.50 ایم ٹی پی اے  سے بڑھ کر 16.2 ایم ٹی پی اے ہوجائے گی۔ یہ کام 14 مئی 2015 کو 31 فیصد کے ریوینیو شیئر کے ساتھ ڈی بی ایف او ٹی بنیاد پر میسرز ایسّار وژاگ ٹرمنل لمیٹیڈ کو دیا گیا تھا اور یہ 31 مئی 2018 کو مکمل کرلیا گیا۔

جن دیگر پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جائے گا ان میں 243 کروڑ روپے کی لاگت والا بندرگاہ اندرونی ہاربر میں ڈیولپمنٹ برتھ اور 151 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جانا والا پوسٹ پینا میکش قوے کرینس شامل ہیں۔دونوں نئے برتھ کی صلاحیت 6.39 ایم ٹی پی اے  ہے اور دونوں 14.5 میٹر تک ڈرافٹ کے پنامیکس ویسلس سے نمٹیں گے۔

مذکورہ باتوں پروجیکٹوں کے علاوہ جناب گڈکری 7.5 میٹر کی اونچی دیوار کا بھی افتتاح کریں گے جو سی ہارس جنکشن سے کونوینٹ جنکشن تک تعمیر کی گئی ہے  تاکہ دھول کو  پڑوسی رہائشی علاقوں  تک پھیلنے سے روکا جاسکے۔ اس کی کل لمبائی 1700 میٹر ہے اور یہ 1035 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی گئی ہے۔

جناب گڈکری بندرگاہی کنکٹی وٹی روڈ کی 4.15 کلومیٹر کی چار لین فیز۔2 کا بھی افتتاح کریں گے جو 77 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ اس سے سڑک  کے راستے جانے والے سامان کی تیزی سے نقل و حمل ہوسکے گی۔ اس پروجیکٹ میں وشاکھا پٹنم پورٹ ٹرسٹ اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا کا 50۔50 فیصد حصہ ہے۔

وزیر موصوف کل 679 کروڑ روپے مالیت کے دو بندرگاہی پروجیکٹوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ پہلا پروجیکٹ گریڈ سیپریٹر کی تعمیر کا ہے جو ساگر مالا کے تحت 60 کروڑ روپے کی مالیت سے ایچ  7علاقے سے پورٹ کنکٹی وٹی روڈ بائی پاسنگ کنونٹ جنکشن کے لئے ہے۔ اس سے شہری ٹریفک کو الگ کرکے پورٹ کنکٹی وٹی روڈ ڈیوٹی کے لئے مصروف  کنونٹ جنکشن پر ایک بائی پاس فراہم کرکے سامان سے لدی گاڑیوں کو آسانی سے نقل و حمل میں مدد ملے گی۔ یہ پروجیکٹ  وشاکھا پٹنم پورٹ روڈ کمپنی لمیٹیڈ کے ذریعہ نافذ کیا جائے گا۔ دوسرا پروجیکٹ  12.7 کلومیٹر روڈ کنکٹی   وٹی  کے لئے ہے۔ اس پر 619 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔  یہ بندرگاہ کو براہ راست اناکا پلی سے آنند پورم کے لئے  وشاکھا پٹنم سٹی بائی پاس روڈ  سے جوڑ دے گا۔ این ایچ اے آئی کے ذریعہ یہ پروجیکٹ نافذ کیا جائے گا۔

جناب نتن گڈکری 11 سے 13 جولائی تک آندھرا پردیش کے 3 روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ انہوں نے کل پولوورم ڈیم کا دورہ کیا تھا۔ آج وہ وشاکھا پٹنم میں ہیں اور بندرگاہ اور ان لینڈ آبی گزر گاہوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وہ کل وشاکھا پٹنم میں نیشنل ہائی ویز پورٹ کنکٹی وٹی اور بندرگاہی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ ان کا افتتاح بھی کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More