32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیرِ داخلہ جناب امت شاہ نے بھرتی کی قومی ایجنسی ( این آر اے ) کی تشکیل کی منظوری دینے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا

Urdu News

نئی دلّی: مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے  آج کی کابینہ  کی میٹنگ میں بھرتی  کی قومی ایجنسی   ( این آر اے ) کی تشیل  کی منظوری  دینے کے لئے وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کا  شکریہ ادا کیا ہے ۔ بھارت کے نو جوانوں کے لئے سنگِ میل کی حیثیت  رکھنے والا  دن قرار دیتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ یکسر تبدیلی  لانے والی اصلاح  مشترکہ اہلیت کے ٹسٹ  ( سی ای ٹی ) کے ذریعے مرکزی حکومت میں ملازمت   کے لئے متعدد امتحانات  کی رکاوٹ  کو دور کر دے گی ۔

          مرکزی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ   این آر اے  سماج کے تمام طبقوں کو  برابر  کے مواقع فراہم کرے گی کیونکہ ہر ضلع میں امتحان کا ایک  مرکز ہو گا ، ٹسٹ  متعدد زبانوں میں  لیا جائے گا اور سی ای ٹی کے نمبر 3 سال تک کے لئے  جائز سمجھے جائیں گے ۔  واحد ٹسٹ  مالی بوجھ کو بھی کم کرے گا ، جس سے امید واروں کو بہت  فائدہ ہو گا ۔

          جناب امت شاہ نے کہا کہ قومی بھرتی ایجنسی   مودی حکومت  کے ذریعے  اٹھایا گیا ایک  بے مثال قدم ہے کیونکہ یہ  ایک ایکساں بھرتی کے عمل کو تشیل دے گا ۔ وزیر  اعظم  جناب نریندر مودی جی نے بھرتی کے عمل میں  شفافیت اور آسانی  کو یقینی بناکر  ملک میں ملازمت کے  خواہش مند نوجوانوں کو   ، اُن کا جائز حق دیا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More