27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر نے ڈی یو کے حکام کو مشورہ دیا کہ باصلاحیت فنکاروں کے لئے نشستیں مختص کرکے موجودہ کوٹہ کا طریقہ کار جاری رکھیں

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر ، جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج دہلی یونیورسٹی کے حکام کو مشورہ دیا کہ وہ غیر نصابی سرگرمیوں کے لئے کوٹہ سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کریں اور باصلاحیت فنکاروں کے لئے نشستیں مختص کرکے موجودہ کوٹہ کے طریقہ کار کو جاری رکھیں۔ نائب صدر نے ممبران پارلیمنٹ اور ممتاز فنکاروں کی جانب سے اس معاملے پر متعدد درخواستیں موصول ہونے کے بعد یہ تجویز دی۔

جناب  نائیڈو ، جو دہلی یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں ، نے یہ باتیں دہلی یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر اور ڈین کالجس سے ملاقات میں کیں، جنہوں نے آج صبح نائب صدر سے ملاقات کی۔ انہوں نے اسے فرسٹ ایئر کالج میں داخلے کے لئے اضافی نصابی سرگرمیاں کوٹہ کے معاملے سمیت مختلف امور سے آگاہ کیا۔ اس سے قبل نائب صدر کو اس معاملے پر وزارت ایچ آر ڈی کی سکریٹری نے بھی آگاہ کیا تھا۔

اجلاس کے دوران ، نائب صدر کو اوپن بک ایگزمینیشن سسٹم اور رجسٹرار ، امتحان کے کنٹرولٹر ، لائبریرینز ، کالجز کے پرنسپلز اور دیگر عہدیداروں کی زیر التوا تقرریوں کو پُر کرنے کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

انہوں نے یونیورسٹی کو امتحانات کیلنڈر کو حتمی شکل دینے اور یونیورسٹی میں خالی آسامیاں پر کرنے پر فوری کارروائی کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More