33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر نے جنم اشٹمی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی

Urdu News

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے جنم اشٹمی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ میں جنم اشٹمی کے  مقدس موقع پر اپنے ملک کے عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

جنم اشٹمی بھگوان کی پیدائش کے موقع پر منائی جاتی ہے، جن کی بھوان ویشنو کے آٹھویں اوتار کے طور پر پوجا کی جاتی ہے۔ بچپن میں بھگوان کرشن کا ماکھن چوری کرنےکی کہانی کے علاوہ، اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلنا، گاؤں کے ساتھی، دوستوں کو چھیڑنا اور طوفانی بارش سے گوکل کو بچانے کی اپنی بہادری کے کارناموں اور ہیبت ناک سانپ کالیا کو مارنا جیسی کہانیوں نے قدیم زمانے سے ہمارے اجتماعی تصورات کا دل موہ لیا ہے۔ نتائج کی پرواہ کیے بغیر سنجیدگی کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی کا ابدی پیغام، جس کا ذکر اور وضاحت  بھگواد گیتا میں کی گئی ہے۔ پوری انسانیت کے لئے تحریک کا ایک وسیلہ ہے۔

اس سال چونکہ ہندوستان پوری دنیا کووڈ-19 جیسی عالمی وبا سے جوجھ رہی ہے اور اس کے خلاف انتھک جنگ جاری رکھے ہوئے ہے، لہٰذا ہم اپنے تقریباً روایتی تہواروں کو اپنے گھروں پر منانے کے لئے مجبور ہیں۔

جنم اشٹمی عام طور ملک بھر میں پورے جوش وخروش اور پورے مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی جاتی ہے۔ اس سال اعتدال پسندی، خاکساری اور معمول ڈھنگ سے منائی جانی چاہئے۔ ساتھ ہی ساتھ تہوار مناتے ہوئے ماسک پہننے، دوگز کی دوری برقرار کھنے اور ذاتی طور پر صفائی ستھرائی رکھنے کے تحفظاتی پروٹوکولز (آداب) برقرار رکھنے پر سختی سے عمل کیا جائے۔

اس دن کے موقع پر آئیے ہم سب اپنا فرض نبھائیں اور سیدھے راستے کو اپنائیں۔ میری دعا ہے کہ یہ تہوار ہمارے ملک میں امن، بھائی چارہ، ہم آہنگی اور خوشحالی لائے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More