31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ ہند نے یونیورسٹیوں سے کہا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے درمیان اکیڈمک کیلنڈر کا سلسلہ برقرار رکھیں

Urdu News

نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں سے کہا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران تعلیمی سال کا سلسلہ برقرار رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کے بھرپور استعمال کو یقینی بنائیں۔

دلی، پڈوچیری، پنجاب، ماکھن لال چترویدی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر حضرات اور انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے ڈائرکٹر کے ساتھ منعقدہ ایک ویڈیو کانفرنس  میں نائب صدرجمہوریہ ہند نے خیال ظاہر کیا کہ معمول کے مطابق صورت حال بحال ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ انہوں نے کووڈ-19 وبائی مرض کی صورت میں پیدا ہوئی رکاوٹ سے نمٹنے کے لیے ان کے منصوبوں کے بارے میں سوال کیا۔

نائب صدر جمہوریہ ہند، جو آئی آئی پی اے کے صدر اور چار یونیورسٹیوں کے چانسلر بھی ہیں، نے اداروں سے کہا کہ وہ طلبا تک رسائی حاصل کریں، اجتماعی اور اشتراکی لرننگ اور از خود سیکھنے کو فروغ دیں۔ نائب صدرجمہوریہ ہند کی خواہش تھی کہ تمام طلبا تک باہم اثر پذیر لرننگ کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی ذرائع کا استعمال کیا جائیے۔ ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے لاک ڈاؤن تدریس اور تلمیذ کا سلسلہ جاری رہے۔

کوورنا وائرس نے، جو برخلاف صورت حال پیدا کردی ہے، اس نے لوگوں کو خلاقانہ حل تلاش کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ اس پہلو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے اس امر کو یقینی بنانے کے لیے یونیورسٹیوں کی ستائش کی کہ درس وتدریس کا سلسلہ برقرار رہے اور یونیورسٹیوں نے اس سلسلے میں وافر اقدامات بھی کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن کورس آمنے سامنے بیٹھ کر پڑھنے اور پڑھانے کا عمل کی جگہ  لے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بحران کے خاتمے کے بعد یہ ایک نیا طریقہ سامنے آسکتا ہے۔

نائب صدرجمہوریہ ہند نے زور دے کر کہا کہ یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کو ہاسٹل میں قیام پذیر طلبا کی صحت کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے چاہییں۔ انہوں نے اس امر کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے اصول پر سختی سے عمل کیا جانا چاہیے، جیسا کہ حکومت اور صحت کے ماہرین کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے۔

صحت بخش تغذیہ عادتیں اپنانے کے لیے طلبا کو مشورہ دیتے ہوئے، نیز جمود پر مبنی انداز حیات سے بچنے کےلیے ریگولر جسمانی ورزش پر زور دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے فطرت کے ساتھ ہم آہنگ ہوکر زندگی گزارنے کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی۔

جناب نائیڈو نے یونیورسٹیوں سے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے طلبا کو وقت کا بہتر اور بامعنی استعمال سکھائیں اور اپنی جانب سے پیش کی جانے والی ای-لرننگ اور اس کے مواد سے مستفید ہونے کی تلقین کریں۔ نائب صدر جمہوریہ ہند اس بات کے بھی خواہش مند تھے کہ طلبا کو موبائل فون پر کم سے کم وقت صرف کرنا چاہیے اور لاک ڈاؤن کے درمیان نئی زبان سیکھنی چاہیے ۔ اس کے علاوہ انہیں اپنے کنبہ کے ساتھ بھی وافر وقت گزارنا چاہیے۔

نائب صدر جمہوریہ ہند نے طلبا سے یہ بھی کہا کہ وہ متعلقہ علاقوں میں این جی اوز کی جانب سے چلائی جانے والی سماجی خدمات کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں۔ انہوں نے تمام شہریوں کے لیے زور دے کر کہا کہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی جانب سے جاری رہنے والے رہنما خطوط کی پابندی کریں۔

نائب صدر جمہوریہ ہند کے سکریٹری ڈاکٹر آئی وی سباراؤبھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More