27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ ویتنام کے چار روزہ سرکاری دورہ پر روانہ ہوں گے

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند ، جناب ایم وینکیا نائیڈو، 9 مئی سے ویتنام کے  اپنےچار روزہ سرکاری دورہ پر روانہ ہوں گے۔ ان کے اس دورہ سے جنوب مشرقی ایشیائی ملک  ویتنام کے ساتھ ہندوستان کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کےمزیدمستحکم ہونے کی امید ہے۔

ویتنام کے لیڈروں کے ساتھ بالمشافہ بات چیت  کرنےکے علاوہ نائب صدر جمہوریہ 12 مئی کو ویتنام کے شمالی صوبے ہا نام میں واقع تام چُک پگوڈا  کے مقام پر اقوام متحدہ کے 16 ویں یوم ویسک میں شرکت کریں گے۔نائب صدر جمہوریہ ‘‘عالمی قیادت کے تئیں بدھشٹوں کا نقطہ نظر اور پائیدار معاشرے کے لئے مشترکہ ذمہ داریاں ’’ کے موضوع پر منعقدہ اس تقریب کے افتتاحی جلسے میں کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔

ویتنام کی راجدھانی  ہنوئی  میں پہنچنے کے بعد جناب وینکیا نائیڈو ویتنام میں ہندوستانی سفیر کے ذریعے دیئے گئے ایک استقبالیہ میں ہندوستانی برادری سے خطاب کریں گے۔

اگلے دن نائب صدر جمہوریہ ،جانبازوںاور شہیدوں کی قومی یادگار میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ بعد ازاں وہ صدارتی محل کی جانب روانہ ہوں گے، جہاں انہیں ایک  رسمی استقبالیہ پیش کیا جائے گا۔

جناب وینکیانائیڈو، ویتنام کے اپنے ہم منصب جناب ڈانگ  تھی نگو تھن  کے ساتھ  ملاقات کریں گے اور  ان کے ساتھ وفد سطح کی بات چیت کریں گے۔  علاوہ ازیں وہ  ویتنام کی قومی اسمبلی کے چیئرپرسن جناب  ممی نگوئن کِم تھی نگاں  سے بھی ملاقات کریں گے۔

اعلیٰ سطحی مذاکرات کے دوران  نائب صدر جمہوریہ اور ان کے میزبان تجارت اور سرمایہ کاری کے روابط سمیت متعدد دیگرمعاملات پرباہمی تبادلہ خیال کریں گے ۔دونوں ملکوں کی اس بات چیت کے دوران ہندوستانی برآمدات کو بہتر بازار تک رسائی فراہم کرنے ،تیل اور گیس کے شعبوں میں مواقع کی دریافت ، ویتنام میں ہندوستانی ادویہ سازی کی سہولتوں کے لئے تعاون طلب کرنا ،دفاعی اور خلائی ٹیکنالوجی میں باہمی اشتراک و تعاون،  ویتنام کی دفاعی افواج کی تربیت اور صلاحیت سازی ،نیز دونوں ملکوں کے درمیان تہذیبی رشتوں کو مزید مستحکم کرنے جیسے امور پر تبادلہ خیال کئے جانے کا امکان ہے۔

گیارہ مئی کو جناب وینکیا نائیڈو  ہو چی منہہ مقبرہ کی زیارت کریں گے، جہاں وہ آنجہانی صدر جناب ہو چی منہہ کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔علاوہ ازیں نائب صدر جمہوریہ، مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ منانے کے لئے شروع کی گئی مہم   ‘انڈیا فار ہیومنیٹی ’ کے تحت منعقدہ جے پور فوٹ آرٹیفشئل لمب فٹمینٹ کیمپ کے ویتنامی مستفیدین  اور ہندوستانی برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔بعد ازاں دوپہر میں جناب وینکیا نائیڈو ایک الگ میٹنگ میں ویتنام کےوزیراعظم جناب نگوین ژوان فک سے ملاقات کریں گے۔

12 مئی کو جناب نائیڈو ، ویتنام کے  ہا نام  صوبے میں واقع ٹام چُک پگوڑا  کے مقام پر اقوام متحدہ کے 16 ویں  یوم ویسک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور اپنا  کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔

بدھشٹوں کے لئےنہایت  مقدس سمجھا جانےوالا ویسک، بھگوان بدھ کی پیدائش ، ان کونروان حاصل ہونے اور ان کی رحلت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

اس تقریب میں جناب وینکیا نائیڈو  کی شرکت سے توقع ہے کہ عالمی سطح پر ہندوستان اور بدھشٹ برادری کے درمیان تعلقات مزیدخوشگواراور مستحکم ہوں گے۔ اس تقریب میں دنیا بھر سے 10 ہزار سے زائد بدھ مت کے معتقدین  ، 15 ہزار مذہبی  معززین ، محققین ،سائنسداں اور دیگر افراد کی شرکت متوقع ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More