35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ نے خواتین کو مساویانہ املاک کے حقوق فراہم کرنے کے لیے کہا

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج خواتین کو مساویانہ املاک کے حقوق فراہم کرنے کے لیے کہا اور ملک ترقی کرے اس کے لیے انہیں  پوری طرح بااختیار بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

نیلور کے وینکٹاچلم علاقے میں سورن بھارت ٹرسٹ کی 20ویں سالانہ تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے اشارہ دیا کہ خواتین ملک کی آبادی کا تقریباً 50 حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی  مختلف میدانوں میں مردوں کے برابر شرکت کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

خواتین کے خلاف مظالم  کا ذکر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے مختلف پیشوں میں ہنر سکھائے جانے کے علاوہ پارلیمنٹ میں خواتین کو ریزرویشن فراہم کرنے کی ضرورت کو جاگر کیا۔

اس بات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے  کہ سورن بھارت ٹرسٹ نے پچھلے 20 سال میں ضرورتمند اور پسماندہ طبقات کو خاص طور پر دیہی علاقوں میں  بااختیار بنانے کا خواب پورا کیا ہے۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ ہزاروں دیہی نوجوان اور خواتین کو مختلف پیشوں میں تربیت دی گئی ہے  ، جن میں سے کئی لوگ کامیاب چھوٹے صنعت کار بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا  ’’سب سے زیادہ اہمیت کی بات یہ ہے کہ کسان خواتین اور نوجوان  اس ٹرسٹ کی توجہ کا مرکز ہیں۔  عوام کی اس طرح کی خدمت عقیدت کی سب سے بڑی شکل ہے۔ ‘‘

جناب نائیڈو نے کہا کہ ان کا ہمیشہ یہ یقین رہا ہے کہ غریب اور پسماندہ طبقات کو تعلیم اور پیشہ ورانہ ہنرمندی کے ذریعے بااختیار بنائے جانے کی ضرورت ہے۔

اس بات کا اشارہ دیتے ہوئے کہ ٹرسٹ نے حکومت سے کبھی کسی قسم کی مدد نہیں لی ۔ انہوں نے اسے ’’کوئی معمولی کامیابی نہیں ہے ‘‘ قرار دیا اور مینیجنگ ٹرسٹی محترمہ دیپا وینکٹ ، ٹرسٹیز اور ان لوگوں کو جنہوں نے ان مقاصد کو پورا کرنے میں ٹرسٹ کی مدد کی ، سراہا۔

ملک کی معاشی ترقی میں زراعت کے رول کو اجاگر کرتے ہوئے سبھی متعلقہ فریقین سے کہا کہ وہ زراعت پر اور زیادہ توجہ دیں۔ اسی طرح بھارت کے عوام کو ہنر مند بنا کر اور نوجوانوں کو بااختیار بنا کر خلاء کو پر کرنا چاہیے۔

نائب صدر جمہوریہ نے شہری و دیہی فرق کا ذکر کرتے ہوئے اسے بڑھتی ہوئی ضرورت کو پر کرنے کے لیے کہا۔ اور کہا  کہ اس سے ہمارے گاؤوں سے شہروں کی طرف لوگوں کی ہجرت پر قابو پایا جا سکے گا۔

نائب صدر جمہوریہ نے پدم ایوارڈ یافتگان کے انتخاب میں نئی روایت قائم کرنے پر مرکزی حکومت کی تعریف کی اور اپنا یہی  ستائشی پیغام   وزیراعظم  جناب نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کو  دیا جو اس موقعے پر موجود تھے۔

جناب نائیڈو کی صدر نشینی میں راجیہ سبھا میں دفعہ 370 کو ہٹائے جانے سے متعلق بل منظور کرنے پر جناب امت شاہ کی طرف سے کی گئی رائے زنی  کا جواب دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا  کہ یہ ان کی زندگی کا  ایک تاریخی لمحہ تھا۔ جیساکہ انہوں نے جموں و کشمیر کو بقیہ بھارت سے پوری طرح ملحق کرنے کے بارے میں ہمیشہ سوچا تھا۔

انہوں نے کہا  کہ پورے ملک کے عوام میں  ایک تفصیلی تبادلۂ خیال کے بعد اس بل کو منظور  کیے جانے پر خوشی منائی۔

کووڈ  -19 عالمی وبا کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹیکہ لگوانے سے جھجک کو دور کریں اور ٹیکہ لگوائیں۔

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے سورن بھارت ٹرسٹ کے صدر جناب کامی نینی سریواستو ، سورن بھارت ٹرسٹ کی ٹرسٹی محترمہ دیپا وینکٹ امّمانی ، جناب موپاوراپو  ہرشوردھن، ٹرسٹیز، عملے اور ٹرسٹ کے تربیت کار بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More