41 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ نے جمہوریہ ارجنٹیا کو نائب صدر کو پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بارے میں بتایا اور مہمان رہنما نے اس حملے کی شدید مذمت کی

Urdu News

نئی دہلی،  نائب صدر جمہوریہ ہند  جناب ایم وینکیا نائیڈو نے  بھارت کے دورے پر آئی  جمہوریہ ارجنٹیا کی نائب صدر  محترمہ   گیبریلا   مچیٹی  کو ریاست جموں و کشمیر  کے   پلوامہ میں  ہوئے دہشت گردانہ  حملے کے بارے میں بتایا۔ ارجنٹینا  کی رہنما نے   اس حملے کی  شدید مذمت کی  اور کہا کہ   دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ارجنٹینا بھارت کے ساتھ ہے۔ جناب نائیڈو نے   آج یہاں جمہوریہ ارجنٹینا کی نائب صد ر کے ساتھ  بات چیت کرتے ہوئے  یہ بات کہی۔   ارجنٹینا کی نائب صدر نے آج یہاں  جناب   وینکیا نائیڈو سے  ملاقات کی ہے۔

نائب صدر  جمہوریہ ہند نے ارجنٹیا کے صدر جناب موریسیو  میکری کےدورہ ہندستان کے دوران   18 فروری  2019 کو  دہشت گردی کے خلاف جاری کئے گئے    بھارت-ارجنٹینا  کی خصوصی  اعلانیہ کا ذکر کیا۔

اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے  علاقائی اور باہمی موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔  نائب صدر جمہوریہ  جناب  وینکیا نائیڈو نے کہا کہ    امن کے قیا م کی لڑائی میں ،  موجودہ پس منظر میں ، دہشت گردی  ، بدعنوانی   ، آب و ہوا کی تبدیلی   ، غیر قانونی رقم  اور اسلحہ  کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ   اور منشیات کی لعنت  شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بھارت اور ارجنٹینا کو باہمی تجارت میں توسیع اور اسے مستحکم کرنے نیز   باہمی مفاد کے شعبوں میں سرمایہ کاری  کو فروغ دینے  کے لئے  سرگرمی کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔

ارجنٹینا کے صدر  جناب  موریسیو   میکری   کے فروری 2019 میں دورہ ہند کے بعد سال میں ارجنٹیا سے دوسرا اعلی سطحی دورہ ہے۔  جناب موریسیو میکری کے دورہ کے دوران   بھارت اور ارجنٹینا  اپنے سفارتی رشتوں کے قیام   کی  70ویں  سالگرہ منارہے تھے۔

دونوں ہی رہنما ؤں نےاس موقع پرباہمی مفادات کے    پارلیمانی کام کاج ،  باہمی  ، علاقائی   اور عالمی    موضوعات اور تبادلہ خیال   کیا۔ انہوں نے   بھارت-ارجنٹینا کثیر رخی تعاون  کو مزید مستحکم کرنے  کے اپنے عزم کا  ایک بار پھر اعادہ کیا۔ اب دونوں ملکوں کے درمیان  تاہم  شراکت میں   اضافہ ہوا ہے۔  انہوں نے  ارجنٹینا کے صدر  جناب   موریسیو میکری کے دورہ  ہند   کے دوران   دونوں رہنماؤں کے ذریعہ بنائے گئے   روڈ میپ کا بھی ذکر کیا۔   انہوں ، لیتھیم  ، انٹارٹیکا ، زراعت   ، آئی ٹی  ، صحت  ، قابل احیا  اور غیر قابل احیا توانائی ، سیاحت  ،  فلم وغیرہ  سمیت  دفاع، نیوکلیائی توانائی، خلا   کے شناخت شدہ  نئے شعبوں میں دونوں  ملکوں کے   ملکر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

جناب نائیڈو نے ارجنٹینا  اور عالمی سطح دونوں جگہ    معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لئے   ارجنٹینا کی نائب صدر کے ذریعہ کی گئی   کوششوں  کی تعریف کی۔   انہوں نے   برہما کماری میں  منعقدہ تقریب میں   جس میں حال ہی میں انہوں نے شرکت کی ہے،   اپنی پرامن اور  توانائی بخشنے والے  تجربات   کی بھی تعریف کی۔

 ارجنٹینا کی نائب صدر نے بھارت کے   نائب صدر جمہوریہ کو   ارجنٹینا کے دورے  اور   گلوبل  ڈس ایبلیٹی   کانفرنس میں  شرکت کی دعوت دی۔ یہ کانفرنس  جون 2019 میں  ارجنٹینا میں منعقد ہونے والی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More