40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نئی دہلی میں کھیل کے سب سے بڑے پروگرام مشن XI ملین کا افتتاح

The nation's largest school sports program access, eleven million mission launched in New Delhi
Urdu News

نئی دہلی،10۔فروری ۔فٹ بال کے کھیل کو ہندوستان کے کروڑوں کھیل شائقین کی پسند بنانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے خواب کو عملی شکل دینے کی سمت میں پیش رفت کرتے ہوئے نوجوانوں کے امور اورکھیل کود کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) جناب وجے گوئل نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف ) کے صدر جناب پرفل پٹیل کی موجودگی میں اسکولوں کے سب سے بڑے کھیل پروگرام کے طور پر مشن XI ملین کا افتتاح کیا ۔اپنی نوعیت کے پہلے ایسے پروگرام سے نہ صرف بچوں میں فٹ بال کے خوبصورت کھیل میں دلچسپی بڑھے گی بلکہ صحت مند عادتیں بھی پیدا ہوں گی اور ٹیم ورک اورکھیل کے جذبے سے زندگی کے اہم سبق حاصل ہوسکیں گے ۔اس پروگرام میں اسکولو ں کے پرنسپلوں اور کھیل کے ٹیچروں کے ساتھ مل کرکام کیا جائے گا اور بچوں میں باقاعدہ فٹ بال کا کھیل کھیلنے کا شوق پیدا کرنے کے لئے حوصلہ افزائی اورترغیبات دی جائیں گی۔

اس موقع پر اپنی تقریر میں جناب وجے گوئل نے کہا کہ ان کی وزارت نے پچھلے کئی برسوں کے دوران ملک میں کھیل کود کی ثقافت کے فروغ کے لئے متعدد مضبوط قدم اٹھائے ہیں اور ’’ کھیلو انڈیا ‘‘ جیسے منصوبے زمینی سطح پر کھیلوں کو فروغ دینے کے کام میں معاون ثابت ہوئے ہیں اور ہماری ٹی او پی ایس اسکیم اور اولمپک ٹاسک فورس کوشش کررہی ہے کہ ہمارے کھلاڑی بین الاقوامی مقابلوں میں اپنے کھیلوں کا بے نظیر مظاہرہ کرکے ملک وقوم کو سرخرو کریں ۔ جاری سال کے دوران اکتوبر میں ہندوستان میں منعقد ہونے والے فیفا یو -17 عالمی کپ مقابلوں کے لئے ہم نہ صرف بہترین ڈھانچہ جاتی سہولیات فراہم کرانے کے لئے کام کررہے ہیں بلکہ کھیل کود کے عالمی مقابلوں کے اہتمام کی اپنی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

جناب گوئل نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں صرف اسٹیڈیم اور کھیل کے میدان بنانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 27 مارچ کو من کی بات کے پروگرام میں فیفا یو -17 عالمی کپ 2017 کو ہمارے نوجوانوں کے لئے ایک ایسا عظیم موقع قراردیا تھا ، جس سے پورے ملک کی کھیل کی دنیا میں زبردست انقلاب برپا ہوجائے گا ۔ اگر ان کے الفاظ کو دہرایا جائے تو انہوں نے کہا تھا کہ اس بار پورے سال ہمارے تمام اسکولوں اور کالجوں بلکہ پورے ملک میں فٹ بال کے لئے شاندار فضا ہموار کی جائے گی ۔

جناب گوئل نے مشن XI ملین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ فٹ بال کے لئے ہمارے اسکولوں کے زبردست پروگرا م کی حیثیت رکھتا ہے ۔کھیل کی بین الاقوامی مہارت کے ساتھ اور ہمارے عظیم اور ہمارے ہمہ جہت ملک کی زمینی سچائیوںکو ذہن میں ذہن میں رکھتے ہوئے یہ پروگرام اس طرح وضع کیا گیا ہے کہ اس کا مقصد ملک کے ہر علاقے کے 11 ملین بچوں میں فٹ بال کے کھیل کا شوق پیدا کیا جاسکے ۔

جناب گوئل نے مزید کہا کہ ہمارے ہربچے کو دنیا کے معروف ترین کھیل فٹ بال کھیلنے کا موقع حاصل ہونا چاہئے اوراسے ممکن بنانے کے لئے بچوں کو تندرست اورچوکس بنانے کے لئے والدین کو بھی یکساں طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہوں گی ۔ مشن XI ملین پروگرام کے تحت والدین اوراسکولوں کو وہ مشینیں اورمعلومات فراہم کرائی جائیں گی جن میں بتایا جائے گا کہ ان کے بچوں کو باقاعدگی کے ساتھ فٹ بال کا کھیل کھیلنے کو سچائی بنایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام کشمیر سے کنیا کماری تک اور کچھ سے امپھال تک ملک کی ہرریاست میں شروع کیا جائے گا اور اس کی ابتدائی کارروائیاں پہلے ہی شروع ہوچکی ہیں اور اسکولوں اور بچوں کی جانب سے انتہائی حوصلہ افزا ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے ۔

جناب گوئل نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے مشن XI ملین کے بارے میں انتہائی حوصلہ افزا باتیں کی ہیں۔ انہوں نے ایک موقع پر اپنے پروگرام میں کہا تھا کہ مشن XI ملین پروگرام فٹ بال کے خوبصورت کھیل کو ملک کے تمام علاقوں کے کم از کم 11 ملین لڑکوں اور لڑکیوں میں اپنی رسائ بنا سکے گا اور ہمارے بچوں میں فٹ بال کا شوق پیدا ہوسکے گا ۔اس سے کشمیر سے کنیا کماری تک اورکچھ سے اروناچل پردیش تک ہر ریاست کے بچوں میں فٹ بال کا کھیل کھیلنے میں دلچسپی اور لطف لینے کا موقع حاصل ہوگا۔

ہندوستان کی 29 ریاستوں کے 37سے زائد شہروں کے 12 ہزار اسکولوں میں اس پروگرام کو لے جانے کے لئے کئے جانے والے اس سرکاری اقدام میں ایسے کھیلوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی جو ہر قسم کے چھوٹے بڑے میدانوں اور حالات میں کھیلے جاسکیں ۔ اس پروگرام کو تین مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں ٹیچروں اور معلمین کے لئے سمیناروں کا اہتمام ، اسکولی سرگرمیوں او رفٹ بال میلوں کا اہتمام شامل ہے ۔ یہ مرحلے ستمبر 2017 سے شروع ہوں گے ۔

Related posts

8 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More