24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نئی دہلی میں ترقی پذیر ملکوں کی ڈبلیو ٹی او وزارتی میٹنگ

Urdu News

نئی دہلی: ترقی پذیر ملکوں کی ایک ڈبلیو ٹی او(عالمی تجارتی ادارہ) وزارتی میٹنگ کی میزبانی ہندوستان کے ذریعے نئی دہلی میں 14-13 مئی 2019ء کو کی جارہی ہے۔ اس میٹنگ میں 16 ترقی پذیر ممالک، 6کم ترقی یافتہ ممالک(ایل ڈی سی)(ارجنٹینا، بنگلہ دیش، بارباڈوس، بینن، برازیل، سینٹرل افریقن ریبلک(سی اے آر)، چاڈ، چین، مصر، گواتی مالا، گوانا، انڈونیشیا، جمائیکا، قزاخستان، ملاوی، ملیشیا، نائیجیریا، عمان، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکی، یوگانڈا)اور ڈی جی، ڈبلیو ٹی او شرکت کررہے ہیں۔

بنگلہ دیش، سینٹرل افریقن ریبلک اور جنوبی افریقہ کے وزراء نے اپنی شرکت کی تصدیق کردی ہے۔نائب وزراء ، اعلیٰ حکام اور سفراء دیگر ملکوں کی نمائندگی کریں گے۔

یہ دو روزہ میٹنگ باہمی گفت و شنید پر مبنی ہوگی۔اس دو روزہ میٹنگ کے دوران وزراء کو متعدد امور اور آگے کی راہ سے متعلق تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک موقع فراہم کیا جائے گا۔ پہلے دن اس میٹنگ میں شرکت کرنے والے ممالک کے سینئر افسران کی میٹنگ ہوگی۔ بعد ازاںوفود  کے سربراہان کے لئے تجارت اور صنعت کی مرکزی وزارت کے ذریعے ایک عشائیہ کا اہتمام کیا جائے گا۔میٹنگ کے دوسرے دن وزارتی میٹنگ منعقد کی جائے گی۔

یہ میٹنگ ایسے وقت میں منعقد کی جارہی ہے، جب کثیر جہتی قانون پر مبنی تجارتی نظام کو سنگین اور خطرناک چیلنجز  درپیش ہیں۔حالیہ ماضی میں ممبر مملکوں کے ذریعے یکطرفہ اقدامات اور درپیش چیلنجز پر قابو پانے والے اقدامات میں اضافہ ہوا ہے۔اسی طرح مذاکرات کے کلیدی شعبوں میں  تعطل اور شکایات کے ازالے سے متعلق اداروں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔اس کے سبب عالمی تجارتی ادارہ (ڈبلیو ٹی او) کے معاملات کے تصفیہ کے میکنزم کے وجود کے لئے خطرہ پیدا ہوا ہےاورڈبلیو ٹی او کے ایک مؤثر کثیر جہتی ادارے کی پوزیشن پر بھی اثر پڑا ہے۔ موجودہ حالات نے ڈبلیو ٹی او میں اصلاحات کرنے کے لئے متعدد حلقوں کی جانب سے اٹھنے والی مانگ میں اضافہ کیا ہے۔

نئی دہلی میں منعقد ہونےوالی یہ میٹنگ ترقی پذیر ملکوں اور کم ترقی یافتہ ملکوں کو ایک  پلیٹ فارم پر ساتھ لانے کے لئے ایک کوشش ہے، تاکہ عالمی تجارتی ادارہ(ڈبلیو ٹی او) کو متاثر کرنے والے مختلف امور پر مشترکہ تشویش کو باہم ساجھا کیا جاسکے اور ان معاملات کو حل کرنے کے لئے ایک ساتھ مل کر کام کیا جاسکے۔

یہ دو روزہ میٹنگ ترقی پذیر ملکوں اور کم ترقی یافتہ ملکوں کو ایک اتفاق رائے قائم کرنے کے لئے ایک موقع فراہم کرے گا کہ ڈبلیو ٹی او  کے تحت موجود کثیر جہتی تجارتی نظام کی بنیادوں کو  تحفظ فراہم کرتے ہوئے ڈبلیو ٹی او میں آگے کس طرح سے اصلاحات کئے جاسکتے ہیں۔اس میٹنگ میں ہونے والی بات چیت کا مقصد ایک سمت حاصل کرنا ہے کہ ڈبلیو ٹی او سے متعلق متعدد امور پر کس طرح سے تعمیراتی بحث کی جاسکے، ادارہ جاتی اور  بات چیت دونوں طریقہ کار سے اور بالخصوص جون 2020ء میں قزاخستان میں منعقد ہونے والی ڈبلیو ٹی او کی بارہویں وزارتی کانفرنس کو پیش نظر رکھتے ہوئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More