34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

میڈیکل سائیکلوٹرون فیسیلیٹی سائیکلون ۔30 وی ای سی سی ، کولکاتہ ،میں چالو ہو گیا

Urdu News

نئی دلّی ، کینسر کی دیکھ بھال کے سلسلے میں تھیراپی اور تشخیص کے لئے ریڈیو آئی سو ٹوپس تیار کرنے کی غرض سے سائیکلوٹرون استعمال کئے جاتے ہیں ۔ طبی مقاصد کے لئے بھارت کا عظیم ترین سائیکلون ۔ 30 اس وقت چالو ہو گیا جب گزشتہ ہفتے پہلی بار 30 ایم ای وی بیم فراڈے کپ پر پہنچا ۔ بعد ازاں اس سہولت کی مدد سے بیم کو ایف 18 ( فلورین ۔ 18 آئی سو ٹوپ ) کی پیداوار کو بورڈ آف ریڈئیشن اینڈ آئی سو ٹوپ ٹیکنالوجی ( بی آر آئی ٹی ) کے ذریعہ ایک ریڈیو فارماسیوٹیکل کی تیاری کے لئے استعمال کیا گیا ۔ یہ سہولت اگلے سال کے وسط سے باقاعدہ پیداوار شروع کردے گی جب کہ نو کلیائی سسٹم اور ریگو لیٹری کلیرنس کی باقاعدہ منظوری عمل میں آجائے گی ۔ محکمہ ایٹمی توانائی کے وی ای سی سی ، کولکاتہ کا سائیکلون ۔ 30 فیسی لٹی یونٹ عمل در آمد کے مختلف مراحل کے متعدد لحاظ سے منفرد خصوصیات کا حامل ہے ۔ لکویڈ لارجر ( ایف ڈی جی پیداوار کے لئے ) کے چالو ہو جانے کے بعد نیز ٹھوس ٹارگیٹ ( جرمینیم 68 ، پلاڈیم 103 اور دیگر آئی سو ٹوپس کی تیاری ) کے بعد ، آیوڈین آئی سو ٹوپ کی تنصیب سے متعلق مطالعات ( 1-123 ) پیداواری نشانے ، مواد مطالعہ نشانے اور ایکسیلیٹر ڈرائیور نظام کے نشانے کے تعین کا کام بھی شروع کیا جائے گا ۔
یہ سہولت ملک بھر میں خصوصاً مشرقی بھارت میں واجبی لاگت پر ریڈیو آئی سو ٹوپس اور متعلقہ ریڈیو فارما سیوٹیکلس سہولیات فراہم کرے گی اور جرمینیم 68 اور گیلیم 68 جنریٹر کے مضمرات کی برآمدات اور ساتھ ہی ساتھ گیلیم 68 اور پلاڈیم 103 آئی سو ٹوپس کی حسب ضرورت پیداوار کا راستہ بھی ہموار کرے گی ۔ واضح رہے کہ یہ تمام تر چیزیں انسانوں کے کینسر کی تشخیص اور پروسٹیٹ کینسر کے معالجے میں استعمال ہوتی ہیں ۔
سائیکلون ۔ 30 کے چالو ہونے سے بھارتی سائنس دانوں کی صلاحیت از سر نو نمایاں ہوئی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ انجینئروں کی محنت بھی رنگ لائی ہے جنہوں نے سائنس اور تکنالوجی کا یہ اعلیٰ ترین کارنامہ انجام دیا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More