41 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مٹی کی زرخیزی سے متعلق کارڈ نے پیداوار میں اضافے میں مدد اور پیداوار کی لاگت کم کی ہے

Urdu News

نئی دہلی،؍جون ، مٹی کی زر خیزی سے متعلق ایک انقلابی اسکیم ہے جو کسانوں کے لئے شروع کی گئی ہے اور اس نے کھیتی اور زرعی پیداوار میں کافی اضافہ کیا ہے ۔ مٹی کی زرخیزی سے متعلق کارڈ نے پیداوار بڑھانے میں مدد کی ہے اور پیداوار کی لاگت میں کمی کی ہے ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 19 فروری 2015 کو  راجستھان کے سورت گڑھ میں اس اسکیم کا افتتاح کیا تھا ۔  مٹی کی زرخیزی سے متعلق کارڈ کسانوں کو ان کی مٹی کی صلاحیت کے اسٹیٹس کے بار ے میں معلومات فراہم کرتا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی  مٹی کی زر خیزی میں بہتری لاتا ہے ۔ یہ مٹی کی نوعیت کے بارے میں کسانوں کو معلومات بھی فراہم کرتا ہے جس سے کسان  کھاد اور دیگر کمیکلس کا بخوبی استعمال کرتے ہیں ۔ یہ  لاگت میں کمی کرتا ہے اور پیداوار میں اضافہ کرتا ہے ۔  مٹی کی زر خیزی سے متعلق کارڈ اسکیم کے  پہلے دوسال میں (17-2015) 2.53 ملین نمونے اکھٹے کئے گئے اور اب تک 93 فیصد نمونے ٹیسٹ کئے گئے  ۔ ریاستی سرکاروں کی جانب سے تقریباً 14 کروڑ سوائل ہیلتھ کارڈ تیار کئے جا رہے ہیں اور 31 مئی تک یہ 8 کروڑ کسانوں میں تقسیم کر دئے گئے ہیں۔  اگلے تین مہینوں میں باقی کسان اپنا سوائل ہیلتھ کارڈ حاصل کر لیں گے۔  اب تک ملک میں سوائل ہیلتھ کارڈ سے مثبت نتائج حاصل کئے ہیں۔  16 ریاستوں کے 136 اضلاع کے کسانوں نے سوائل ہیلتھ کارڈ پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔  16ریاستوں کے 136 ضلعوں کےکسانوں سے ملنےوالےردعمل درج ذیل حقائق پیش کرتے ہیں ۔

  • نائٹروجن کھادوں کی کھپت میں کمی آئی ہے اور فاسفورس پوٹاش اور مائیکرو نٹرینٹس کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔
  • دھان کی کھیتی کی لاگت میں 16سے25فیصد کی کمی اور دالوں اور تلہنوں میں 10فیصد سے15فیصد کھیتی کی لاگت میں کمی کی اطلاع ملی ہے۔
  • دھان کی پیداوار میں 10سے22فیصد اضافہ، موٹے اناج کی پیداوارمیں 10سے15فیصد، دالوں میں 10سے30فیصد اور تلہنوں کی پیداوارمیں 35سے66فیصدکااضافہ درج کیاگیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More