33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

موسمِ خریف میں فصلوں کے رقبے کے احاطےسے متعلق ابتدائی رپورٹ

Urdu News

نئی دہلی،؍جون ، موسم خریف میں مختلف فصلوں کےرقبے کے احاطےسے متعلق ابتدائی خبریں موصول ہونے لگی ہیں۔ ریاستوں سے موصولہ رپورٹس کے مطابق 9 جون 2017 تک مختلف فصلوں کے تحت کل 81.33 لاکھ ہیکٹیئررقبےپربوائی کی گئی ہے، جبکہ گزشتہ برس اسی مدت کےدوران کل 72.31 لاکھ ہیکٹیئررقبےپربوائی کی گئی تھی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق دھان کی بوائی؍منتقلی 5.51لاکھ ہیکٹیئررقبے پر، دالیں 1.64لاکھ ہیکٹیئررقبے پر، گنا 47.39 لاکھ ہیکٹیئر رقبےپراور کپاس 14.06 لاکھ ہیکٹیئررقبےپر بوئےجاچکے ہیں۔

اس سال مختلف فصلوں کے تحت بوئےگئے رقبے اوردیگر گزشتہ برس اسی مدت کےدوران بوئےگئے رقبے کی تفصیلات درج ذیل دی گئی ہیں:

لاکھ ہیکٹیئر

فصل 18-2017 میں بویاگیارقبہ 17-2016 میں بویاگیارقبہ
دھان 5.51 4.52
دالیں 1.64 1.20
موٹےاناج 4.59 3.89
تلہن 1.27 0.94
گنا 47.39 44.82
جوٹ میٹسن 6.88 7.07
کپاس 14.06 9.88
کل 81.33 72.31

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More