36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ملک میں اقتصادی عدم مساوات کو ختم کرنے کے لیے حکومت، غیرسرکاری تنظیموں اور نجی شعبوں کو باہم مل جل کر کام کرنا چاہیے: نائب صدر جمہوریہ ہند

Urdu News

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے ملک میں اقتصادی عدم مساوات کے خاتمے کے لیے حکومت، غیرسرکاری تنظیموں اور نجی شعبے کو اجتماعی طور پر مل جل کر کام کرنے کی تلقین کی ہے۔

انہوں نے نوجوانوں اور خواتین کی ہنرمندیوں کو مختلف پروگراموں کے ذریعے بہتر بنانے کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں میں مختلف صنعتوں  اور این جی او یعنی غیرسرکاری تنظیموں کے ذریعے اعانت فراہم کرائے جانے کی کوششوں کی ستائش کی ہے۔  سورن بھارت ٹرسٹ اور ایس او ایم اے تکنیکی تربیتی ادارہ  واقع نیلور، آندھرا پردیش  کے تعاون و اشتراک سے  ہیرو موٹر کارپوریشن کے ذریعے قائم کئے گئے ‘دو پہیہ تکنیکی تربیتی مرکز’ کا افتتاح کرنے کے بعد حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ  ہند نے کہا ہے کہ یہ تربیتی مرکز کلی طور پر عالمی معیار کی  تربیتی سہولتوں سے آراستہ ہے اور یہاں کلی خودکار ورک شاپ بھی دستیاب ہے، ساتھ ہی ساتھ باقاعدہ تربیت یافتہ اساتذہ کا گروپ بھی موجود ہے۔ آندھراپردیش کے مختلف حصوں اور دیگر ریاستوں کےتربیت کے خواہاں افراد یہاں بائک مکینک کورس میں ہینڈ آن تربیت حاصل کرسکیں گے۔

انہوں نے آندھراپردیش میں آئندہ 15 برسوں میں  20 ملین افراد پر احاطہ کرنے کے لیے  آندھراپردیش حکومت کی ستائش کی اور کہا کہ اس طریقے سے  حکومت کے ذریعے شروع کیے گئے سات مشنوں کے سلسلے میں، جو ہنرمندی درکار ہے، اس کے لیے ہنرمند افراد بھی فراہم ہوں گے اور صنعت کاری کو بھی فروغ حاصل  ہوگا۔

نائب صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ ایسی ہنر مند افرادی قوت  ، جن کے پاس درکار ہنرمندی ہو، ان کی دستیابی ازحد اہم ہے۔ کیونکہ انھیں کے ذریعے مختلف شعبوں کو نمو کو مہمیز کیا جاسکتا ہے۔ یہ بات بھی از حد اہم ہے کہ مساویانہ نمو کے معاملے میں دیہی-شہری تفریق کو کم سے کم کیا جائے اور سب کے لیے مواقع فراہم کرائے جائیں۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے ریفارم، پرفارم اور ٹرانسفارم یعنی اصلاح کرو، عمل کرو اور منتقل کرو، کی تلقین کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق  وزیراعظم جناب  اٹل بہاری واجپئی کے ذریعے شروع کیے گئے  کنکٹی ویٹی انقلاب کو موجودہ حکومت آگے بڑھا رہی ہے، تاکہ عوام کی زندگی میں تغیر پیدا کیا جائے اور ان کی امنگوں اور خواہشات کو پائہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

سورن بھارت ٹرسٹ کی جانب سے چلائے جانے والے مختلف النوع پروگراموں کاحوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان تمام تر پروگراموں کا مقصد دیہی نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بناناہے، تاکہ وہ درکار تربیت اور مختلف پیشوں میں درکار ہنرمندی حاصل کرکے اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں۔

آندھراپردیش کے آبپاشی کے وزیر جناب پی انل کمار یادو، ہیرو موٹر کارپوریشن کے سی آئی او/ سی ایچ آر او جناب  وجے سیٹھی، ہیرو موٹر کارپوریشن کے نائب صدر جناب راجیش مکھیجا، سورن بھارت ٹرسٹ کی منیجنگ ٹرسٹی محترمہ آئی دیپا وینکٹ، منیجنگ ٹرسٹی شری موپاراپو فاؤنڈیشن،  جناب ایم ہرش وردھن اور دیگر عمائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More