39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ملک بھر میں 10 تاریخی یادگاریں عام لوگوں کے لئے رات 9 بجے تک کھلی رہیں گی:پرلہاد سنگھ پٹیل

Urdu News

نئی دہلی،  ثقافت کے مرکزی وزیر آزدانہ چارج جناب پرلہاد سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں 10 تاریخی یادگاروں کے کھلے رکھنے کے اوقات میں اضافہ کیاگیا ہے اور اب یہ یادگاریں

عام لوگوں کے لئے رات 9 بجے تک کھلی رہیں گی۔ نئی دہلی میں میڈیا کے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے ثقافت کے وزیر نے اس فیصلے کے بارے میں جانکاری دی۔ اس سے پہلے یہ تاریخی مقامات عام لوگوں کے لئے صبح 9 بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک کھلے رہتے تھے۔ جناب پٹیل نے کہا   کہ اس  مذکورہ فیصلے سے ان عام سیاحوں اور لوگوں کو فائدہ ہوا ہے جوطویل اوقات کے لئے اس طرح کے تاریخی مقامات کی خوبصورتی  دیکھنے کے لئے آسکتے ہیں اور اس کی تعریف کرسکتے ہیں۔

وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ ان دس تاریخی یادگاروں کے علاوہ کچھ دیگر تاریخی یادگاروں کے طویل اوقات تک کھولے جانے کے بارے غور کیاجارہا ہے تاکہ سیاح انہیں دیکھنے آسکیں۔انہوں نے مزید کہاکہ پہلے مرحلے میں ان دس یادگاروں کاانتخاب کیا گیا ہے۔

دس تاریخی یادگاروں کی لسٹ نیچے دی گئی ہے:

نمبرشماریاد گاروں کے نام ضلعریاست
1راجہ رانی  مندر کمپلکیسبھونیشوراڈیشہ
2دولہا دیو مندر کھجوراؤ چھتر پورمدھیہ پردیش
3شیخ چلی کا مقبرہ تھانیسرکورشیترہریانہ
4صفدرجنگ کامقبرہدہلیدہلی
5ہمایوں کا مقبرہ دہلیدہلیدہلی
6پٹہ دکل میں یادگاروں کا گروپ بھاگل کوٹ کرناٹک کرناٹک
7گول گنبد وجے واڑہ کرناٹک
8گروپ آف ٹیمپلس مارکنڈا چمورسیگڑھ چیورلیمہاراشٹر
9من محل وید شالاوارانسیاترپردیش
10رانی کی ویوپٹنگجرات

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More