25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

معیاری زندگی کو بہتر بنانے کے لئے کمپیوٹنگ، مواصلات اور روبوٹکس کی قوت کو استعمال کریں: نائب صدرجمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ہر شہری کو  ملک کی تعمیر میں سرگرم رول ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے آج کولکاتا میں پروفیسر مہالانوبس کی 125 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ صرف فائدہ حاصل کرنے کے لئے ہی نہیں ہیں بلکہ تبدیلی کے سرگرم ایجنٹ بھی ہیں۔ اس موقع پر حکومت ہند کے اعدادوشمار اور پروگراموں کے نفاذ کے وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا ، اطلاعات اور ٹیکنالوجی کے مغربی بنگال کے وزیر  جناب برتیہ بسو بھی موجود تھے۔

نائب صدر جمہورہ نے  پروفیسر مہا لانوبس کو  ایک ممتاز  وژنری قرار دیا جنہوں نے  برصغیر ہند میں اعدد وشمار  کے شعبے کو متعارف کرایا۔  انہوں نے کہا کہ اسٹیٹسٹکس (اعداد وشمار ) کے شعبے میں تحقیق پر ان کی  توجہ  کی وجہ سے  یہ شعبہ ہمارے ملک میں آج جدید سرکاری  اعدا د وشمار کی بنیاد ہے۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ  ہماری آبادی  کا 65 فیصد سے زیادہ حصہ  35 سال کی عمر سے کم ہے اور  یہ بات انتہائی اہم ہے  کہ اس  اثاثوں کو ہم حقیقی اثاثے میں تبدیل کریں۔ اگر ہم انسانی وسائل کے اس  ذخیرے کو  کہ انسانی پونجی میں تبدیل کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو یہ ہمارے لئے نقصان  دہ ہوگا اور ملک کو بے شمار سماجی اقتصادی مضمرات کے ساتھ ساتھ غریبی ، عدم مساوات  ، سماجی  بے چینی  اور  ناپائیدار ترقی  کا سامناکرنا پڑے گا۔

نائب صدر نے کہا کہ  ہمیں اپنی اس نوجوان آبادی کو  ہنر مندی ، علم  اور  علم پر مبنی معیشت کے لئے ضروری رویہ سے  لیس کرنے کی ضرورت ہے تاکہ  ہم  آبادی  کے فائدے کو حاصل کرسکیں۔

نائب صدر نے کہا کہ  اعداد وشمار اچھی حکمرانی کے لئے  ریڑھ کی ہڈی  کا کام کرتے ہیں۔ یہ  منصوبہ بندی  اور  نگرانی  اور  تجزئے کے لئے  انتہائی اہم ہیں۔ ہمیں  معیاری زندگی کو بہتر بنانے ، معلومات پر مبنی انتخاب کرنے  کے لئے اعداد وشمار کی ضرورت ہوتی ہے اور  اسٹیٹسٹکس اس کے لئے انتہائی اہم ہے ۔

 نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ  بھارت میں ریاضی کے  بھاسکر آچاریہ ، آریہ بھٹ  اور  سری نواس رامانوجم جیسے  عظیم دانشوروں نے اپنی روایات چھوڑی ہیں اور ضرورت ہے ان بہترین کارکردگی  کی روایات  کو  جاری رکھا جائے اور اسکولوں ، کالجوں  اور یونیورسٹی کی سطح پر  ریاضی کی تعلیم  کے معیار کو مستحکم کیا جائے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More