Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جرمنی ، اسپین، روس اور فرانس کے لیے روانگی سے پہلے وزیراعظم کا بیان

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جرمنی، اسپین، روس اور فرانس کے لیے روانگی سے پہلے ایک بیان میں کہا کہ وہ 29-30 مئی 2017 کو جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکیل کی دعوت پر چوتھی ہند-جرمنی بین الحکومتی گفت و شنید کے لیے جرمنی کا دورہ کریں گے۔

ہندوستان ور جرمنی بڑے جمہوری ممالک، بڑی معیشت اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر اہم پارٹنر ہیں۔ ہماری اسٹریٹیجک پارٹنرشپ جمہوری قدروں اور کھلے ، خصوصی اور ضابطے پر مبنی عالمی آرڈ کے تئیں وابستگی پر مبنی ہے۔ جرمنی ہمارے ترقیاتی اقدامات میں اہم پارٹنر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ 30-31مئی 2017 کو اسپین کا دورہ کریں گے۔ تین دہائیوں میں کسی ہندوستانی وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ 31 مئی کو وہاں کے صدر میریانو راجوئے سے ملاقات کریں گے۔ ہم عالمی تعلقات کو بڑھانے پر تبادلۂ خیال کر رہے ہیں۔ باالخصوص معاشی شعبے اور بین الاقوامی امور جیسے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تعلق سے تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ 31 مئی سے 2 جون تک 18ویں ہند-روس سالانہ سربراہ کانفرنس میں شرکت کی غرض سے روس کا دورہ کریں گے۔

یکم جون کو صدر پوتن کے ساتھ اکتوبر 2016 میں گوا میں منعقدہ سربراہ کانفرنس کے مذاکرات کو آگے بڑھانے کے تعلق سے تفصیلی بات چیت ہوگی۔ معاشی تعلقات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پوتن اور میں دونوں ممالک کے سی ای اوز کے ساتھ تبادلۂ خیال کریں گے۔

2 جون 2017 کو فرانس کا دورہ کریں گے۔ اس دورہ کے دوران باہمی مفاد کے امور پر فرانس کے صدر کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More