36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مشرقی وسطی ریلوے کے سونپور ڈویژن کے سہدئی بزرگ میں ریل حادثہ

Urdu News

نئی دہلی، مشرقی وسطی ریلوے کے سونپور ڈویژن میں سہدئی بزرگ اسٹیشن پر ٹرین  نمبر 12487 (جوگبنی- آنند وہار ٹرمینل) سیمانچل ایکسپرس کے سب سے پچھلے 11 ڈبے  آج پٹری سے اتر گئے۔ پٹری سے اترے 11 ڈبوں  میں سے 3 ڈبوں کے پلٹ جانے کی اطلاع ملی ہے۔

ریل اور کوئلے کے وزیر مملکت جناب پیوش گوئل نے  مرنے والوں کے رشتے داروں کو 5 لاکھ روپئے اور شدید طور پر زخمی ہونے والوں کو ایک لاکھ روپئے اور معمولی  طور پر زخمی ہونے والوں کو 50000 روپئے  دینے کا اعلان کیا۔

ریلوے سکیورٹی  / مشرقی سرکل کے  کمشنر اس حادثہ کی تحقیق کریں گے۔

اس حادثے میں7 مسافر ہلاک ،3 مسافر شدیدطور پر زخمی  اور 27 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

اس حادثے کی خبر ملتے ہی ریلوے بورڈ کے چیئرمین جناب ونود کمار یادو، ریلوے بورڈ کے  سینئر افسر،  جنرل مینیجر، مشرقی وسطی ریلوے، ڈی آر ایم سونپور اور دیگر  اعلی حکام جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

راحت رسانی کے  اقدامات:

  • ایس پی اے آر ایم ای (راحت رسانی کے لیے خود سے چلنے والی  ٹرین اور طبی ساز و  سامان) اور راحت پہنچانے والی   ٹرینیں (اے آر ٹی) جائے حادثہ پر پہنچیں۔
  • حادثے سے غیر متاثرہ 12 کوچ  مسافروں کو ہٹا یا گیا اور داناپور لے جایا گیا ہے جہاں اضافی کوچوں کو شامل کیا جائے  گا اور آنند وہار ٹرمینل کے لیے خصوصی ٹرینیں چلیں گی۔
  • سبھی زخمی مسافروں کو قریب کے اسپتال، ضلع اسپتال اور ریلوے اسپتال میں داخل کرایا  گیا ہے۔
  • جائے حادثہ پر ڈاکٹروں کی  کافی تعداد موجود ہے، ایمبولینس کو خدمات بھی دستیاب ہیں۔
  • زخمی مسافروں کو تمام طبی امداد ریلوے کے ذریعہ دیا جائے گا۔
  • مسافروں کے لیے جائے حادثہ کے ساتھ ساتھ  پٹنہ، حاجی پور اور اسپتالوں میں کھانے کے لیے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔ ٹیموں کے ساتھ تجارتی حکام کو دیکھ بھال کے لیے حاجی پور اور داناپور میں تعینات کیا گیا ہے۔
  • اپنا سفر بیچ میں روکنے والے مسافروں کے لیے الگ الگ اسٹیشنوں پر ریفنڈ کے انتظامات کرائے گئے ہیں۔
  • راحت اور بچاؤ کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More