29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مشرقی وسطی بحرہ عرب پربہت شدید سمندری طوفان اوکھی

Urdu News

مشرقی وسطی بحرہ عرب پر بہت شدید سمندری طوفان اوکھی پچھلے چھ گھنٹوں کے دوران 13  کلو میٹر  فی گھنٹےکی رفتار سے شمال ، شمال مشرق کی طرف مزید  بڑھا ہے  اور یہ ممبئی سے  تقریباً 590 کلو میٹر جنوب مغرب   اور سورت سے 770 کلو میٹر جنوب جنوب مغرب میں   15.2 ڈگری عرض البلد اور69.0طول البلد کے ساتھ  ہندستانی وقت کے مطابق  4 دسمبر2017 کو  دوپہر دو بجکر 30 منٹ پر  مشرقی وسطی بحرہ عرب پر مرکوز تھا۔  اس بات کا زبردست امکان ہے کہ یہ  شمال   شمال مشرق کی سمت بڑھے گا   اوررفتہ رفتہ کمزور ہوکر  5 دسمبر 2017 کی  رات کو  ہوا کے کم دباؤ کی شکل میں سورت کے نزدیک جنوبی گجرات اور پڑوس میں واقع شمالی   مہاراشٹر کے ساحلوں کو پار کرلے گا۔

مندرجہ ذیل جدول میں  سمندری طوفان کی  شدت اور اس کے آگے بڑھنے کی تفصیلات دی گئی ہیں۔

تاریخ/وقت (ہندستانی معیاری وقت) پوزیشن

(عرض البلد 0شمال / طول البلد مشرق

ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار فی  کلو میٹر  کے حساب سے سمندری طوفان کی شد ت کا زمرہ
04/1430 15.2/69.0 سے لیکر 145120-130 بہت شدید سمندری طوفان
04/1730 15.8/69.3 سے لیکر135 110-120 شدید سمندری طوفان
04/2330 16.5/69.8 سے لیکر120 100-110 شدید سمندری طوفان
05/0530 17.3/70.4 سے لیکر110  90-100 سمندری طوفان
05/1130 18.4/71.2 سے لیکر90  70-80 سمندری طوفان
05/2330 20.5/72.6  سے لیکر70 50-60 ہوا کا شدید کم دباؤ
06/1130 22.3/73.8  سے لیکر 5535-45 ہوا کا کم دباؤ

 انتباہ:

  • شدید بارش
  • گجرات: 4 دسمبر سوراشٹر  اور جنوبی گجرات کے  علاقےمیں کچھ جگہوں پر ہلکی سے درمیانی  بارش ہونے کا امکان ہے۔ 5 دسمبر کو سوراشٹر  اور جنوبی گجرات کے علاقوں میں  بیشتر  جگہوں پر    ہلکی سے درمیانی درجہ کی بارش اور کچھ جگہوں پر بہت تیز بارش  ہونے کا امکان( ولساڑ، سورت،  نوساری، بھڑوچ، ڈانگ، ٹاپی، امریلی،   گیر –سومناتھ، بھاؤنگر ، دیو،  دمن، دادرا اور نگر حویلی اضلاع) 6 دسمبر کو  گجرات علاقے میں  بہت سے مقامات پر ہلکی سی  درمیانہ درجہ کی بارش ہونے کا امکان ہے
  • مہاراشٹر:

4 دسمبر کو ممبئی سمیت شمالی کونکن کے کچھ علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارش ہوسکتی ہے۔   5 دسمبر کو  شمالی کونکن   میں  کچھ مقاما ت پر ہلکی سے درمیانہ درجہ بارش اور بیشتر علاقوں میں کہیں کہیں  تیز بارش  ہونے کاامکان ہے۔(پال گھر، تھانے، رائے گڑھ، گریٹر ممبئی،  دھولے،  نندوبار، ناسک، جل گاؤ ں، احمد نگر اور پنے اضلاع)

1۔ہوا:

آج   4 دسمبر کی رات سے   6 سمبر 2017 کی صبح تک  شمالی مہاراشٹر اور گجرات کے   ساحلی  علاقوں میں 50 سے 60 کلو میٹر  کی رفتار سے ہوا کےجھکڑ چلنے کے امکان ہیں جو 70 کلو میٹر فی گھنٹہ تک جاسکتےہیں۔

2۔سمندری حالات:

آج یعنی 4 دسمبر کی رات سے  6دسمبر 2017 کی صبح تک شمالی مہاراشٹر اور جنوبی   گجرات کے ساحلی علاقوں میں    سمندر کے حالات خراب سے خراب تر رہیں  گے۔

3۔ جنوبی گجرات کے جن علاقوں کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے  (ولساڑ  ، سورت، نوساری، بھڑوچ، ڈانگ، ٹاپی، امریلی،   گیر –سومناتھ، بھاؤنگراضلاع) دمن دیو اور دادر نگر حویلی اور شمالی کونکن اضلاع ( پال گڑھ، تھانے ،  رائے گڑھ اور گریٹر ممبئی)

کمزور اور غیرمحفوظ ڈھانچوں کو معمولی نقصان پہنچنے کا امکان،کیلوں کے درختوں کوہلکانقصان پہنچنے کاامکان،نمک  کے چھڑکاؤ کی وجہ سے  ساحل کے قریب زرعی زمین کو کچھ نقصا  ن پہنچنے کا امکان۔   پکی ہوئی   دھان کی فصل کو نقصان  ، کچے پشتوں کو معمولی نقصا ن پہنچنے کا امکان۔

4۔ کیا کارروائی کی جائے

جنوبی گجرات اور شمالی  مہاراشٹر کے ساحلی علاقے: ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 4 دسمبر سے 6 دسمبر کی صبح تک    جنوبی گجرات  اور شمالی مہاراشٹر  کے سمندروں میں مچھلیاں پکڑنے نہ جائیں۔

  جنوب مشرقی خلیج بنگال پر  ہوا کا شدید کم دباؤ:

جنوب مشرقی خلیج بنگال اور پڑوس کے انڈومان سمندر میں  ہوا کے شدید کم دباؤ کا حلقہ ہونے کا امکان ہے۔ اندازہ ہے کہ   اگلے چوبیس گھنٹوں میں  ہوا کے کم دباؤ کی شکل میں یہ خلیج بنگال کے جنوب مشرق کی طرف بڑھے گا  اور اس سے 48 گھنٹوں میں  کمزور ہوکر ہلکے کم دباؤ کی شکل اختیار کرلے گا۔  اگلے تین دن کے دوران اس کے   مغرب ، شمال مغرب کی سمت تمل ناڈو  اور  جنوبی آندھراپردیش کے ساحلوں  کی طر ف بڑھنے کا امکان ہے۔

انتباہ:

زبردست بارش:

اگلے تین دن کے دوران  نکوبار جزائر پر کہیں کہیں شدید بارش ہونے   اور انڈومان جزائر پر بہت سے مقامات پر   بارش ہونے کا امکان ہے۔

7 اور 8 دسمبر کو ہوا شمالی آندھراپردیش اور جنوبی اڈیشہ  میں بہت سےمقامات میں بارش  اور تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

ہوا:  

5 اور 6 دسمبر کو   30 سے 40 کلو میٹر کی رفتار سے چل کر  50 کلو میٹر تک پہنچنے  اور 40 سے 50 کلو میٹر کی رفتار سے چل کر 60 کلو میٹر فی گھنٹہ پر نکوبار  جزائر  پر ہوا کے جھکڑ چلنے کا امکان ہے جو بعد میں کمزور پڑ جائیں گے۔

سمندری  حالات :

 نکوبار جزائر کے اطراف  4 سے 6 دسمبر 2017 تک   سمندری حالات  خراب سے خراب تک ہونے کا امکان ہے۔

کیا کارروائی کی جائے:

نکوبار جزائر کے ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ 4 سے 6 دسمبر  تک سمندر میں مچھلی پکڑنے نہ جائیں۔

آندھراپردیش اور تمل ناڈو کے ساحلوں پر رہنے والے  ماہی گیروں کومشورہ دیا جاتا کہ  وہ 6 سے 8 دسمبر تک سمندر میں مچھلیاں پکڑنے نہ جائیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More