36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی کابینہ نے قیمت امدادی اسکیم کے تحت کسانوں سے خریدی ہوئی دالوں کو ریاستوں کو دیئے جانے کی منظوری دی ، 15روپے فی کلو کی مرکزی سبسڈی والی دالوں کا استعمال ریاستیں فلاحی اسکیموں کیلئے کریں گی

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے قیمت امدادی اسکیموں (پی ایس ایس)کے تحت خریدی  ہوئی دالوں کے اسٹاک سے رعایتی قیمت پر ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دالیں دیئے جانے کو منظوری دی ہے۔ ریاستیں ان دالوں کا استعمال متعدد فلاحی اسکیموں کے لئے کریں گی۔

اثرات:

اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی کے اس فیصلے سے ریاستوں کو متعدد فلاحی اسکیموں مثلاً سرکاری نظام تقسیم (پی ڈی ایس )، مڈ ڈے میل کیلئے دالوں کو استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔ علاوہ ازیں ان دالوں کو گودام میں بھی رکھا جا سکے گا۔ جس کی ضرورت ممکن ہے آئندہ خریف موسم میں قیمت امدادی اسکیم کے تحت خریدی ہوئی اشیاء کی اسٹوریج کیلئے ہو۔

تفصیلات :

منظور شدہ اس اسکیم کے تحت ریاستی حکومتوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر متعلقہ ریاست میں تھوک  بازار  کی قیمتوں کے لحاظ سے  15 روپے فی کلو کی رعایتی قیمت پر  34.88 لاکھ میٹرک ٹن تور، چنا ، مسور، مونگ اور اڑد کی دالیں کیلئے پیشکش کی جاتی ہے ۔ ریاستیں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقے ان دالوں کا استعمال متعدد فلاحی اسکیموں، پروگراموں مثلاً مڈ ڈے میل ؍ سرکاری نظام تقسیم ، بچوں کیلئے مربوط ترقیاتی پروگرام (آئی سی پی ڈی ) میں کرتےہیں ۔ ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دالوں کو دیئے جانے کا یہ عمل ایک مرتبہ 12مہینے کی مدت کیلئے یا  34.88 میٹرک ٹن دالوں کی مقدار پورا ہونے تک جو بھی پہلےہو، کیلئے ہوگا۔ مرکزی حکومت اس اسکیم پر عملدرآمد کیلئے 5237 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔

پس منظر :

گذشتہ 2 برسوں کے دوران ملک میں اب تک سب سےزیادہ  دالوں کی پیداوار ہوئی ہے۔ حکومت ہند نے قیمت امدادی اسکیم کے تحت خریف 2017 اور ربیع 2018 مارکیٹنگ موسم کےد وران دالوں کی ریکارڈ خریداری کی۔ قیمت امدادی اسکیم کے تحت 45.43 لاکھ میٹرک ٹن دالوں کی ریکارڈ خریداری کی گئی ۔ آئندہ خریف کے موسم میں بھی دالوں کی اچھی پیداوار ہونے کی توقع ہے۔ کم از کم امدادی قیمت میں اضافے کے سبب قیمت امدادی اسکیم کے تحت دالوں کی مزید خریداری ہوگی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More