35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے گذشتہ روز دہلی میں 10،000 بستروں والے ‘سردار پٹیل کووڈ کیئر سنٹر’ کی تیاری کا جائزہ لیا

Urdu News

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے گذشتہ روز دہلی کے رادھا سوامی ستسنگ بیاس میں 10،000 بستروں والے ‘سردار پٹیل کووڈ کیئر سنٹر’ کی تیاری کا جائزہ لیا۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ “10،000 بستروں والے اس سینٹر سے دہلی کے لوگوں کو بڑی راحت ملے گی”۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا ، “میں اپنے بہادر بھارت۔ تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے اہلکاروں کی تعریف کرتا ہوں جو اس مشکل گھڑی میں اس کووڈ کیئر سہولت کو چلائیں گے۔ قوم اور دہلی کے عوام کی خدمت کے تئیں ان کا عزم بے مثال ہے۔ جناب امت شاہ نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت اپنے شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے تئیں عہدبستہ ہے۔

وزیر داخلہ نے رادھا سوامی ستسنگ بیاس اور ان دیگر تمام افراد کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس بڑے کووڈ کیئر سہولت کے قیام میں مدد کی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ ، شری جی کشن ریڈی ، دہلی کے وزیر اعلی جناب اروند کیجریوال ، مرکزی داخلہ سکریٹری جناب اجے بھلا اور دہلی حکومت کے اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More