34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کرگل وجئے دیوس کی اکیسویں سالگرہ پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی شجاعت اوربہادری کو یادکیا

Urdu News

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کرگل وجئے دیوس کی اکیسویں سالگرہ پر ملک کے جانبازوں کی شجاعت اور بہادری کو یاد کرتے ہوئے انہیں سلام کیاہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ ‘‘کرگل وجئے دیوس  ہندوستان کی خود داری، بے مثال بہادری اور مضبوط قیادت کی علامت ہے، میں ان بہادر جانبازوں کو سلام کرتاہوں جنہوں نے اپنے بے مثال حوصلے سے کرگل کی دشوار گزار پہاڑیوں سے دشمن کو بھگا کر وہاں ترنگا لہرایا، مادروطن کی حفاظت کیلئے پوری طرح وقف ہندوستان کے بہادر فوجیوں پر ملک کو فخر ہے’’۔

 26جولائی 1999 کو ہندوستانی مسلح افواج نے آپریشن وجئے کے تحت پاکستان کو شکست سے دوچار کیا تھا، تب سے ملک کے جانبازوں کے بے مثال حوصلے ، بہادری اور عظیم قربانی کی یاد میں یہ دن کرگل وجئے دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More