27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر جناب من سکھ منڈاویا نے نیشنل فرٹیلائزرس لمیٹڈ نانگل (پنجاب) پلانٹ کا دورہ کیا

Urdu News

نئی دہلی، کیمیا اور کیمیاوی کھادوں کے وزیر مملکت جناب من سکھ منڈاویا نے آج نیشنل فرٹیلائزرس لمیٹڈ – این ایف ایل نانگل پلانٹ کا دورہ کیا۔ انھوں نے کمپنی کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور ملک کی کھاد سے متعلق ضرورتوں کی تکمیل کے لئے افسروں کے ذریعے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20200913-WA0061XLTU.jpg

دورے کے دوران جناب منڈاویا نے پروڈکشن سے متعلق کاموں میں گہری دلچسپی لی۔ وزیر موصوف نے کنٹرول رومس کے دورے کے دوران ملازمین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ کیمیا کے وزیر نے 40 سال پرانے نانگل پلانٹ کی پروڈکشن سے متعلق شاندار کارکردگی کی ستائش کی۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-09-13at5.24.13PMOZ40.jpeg

جناب منڈاویا نے ایس ایف ایل نانگل یونٹ کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فارم کا بھی دورہ کیا، جہاں کسانوں کے لئے مٹی کی جانچ سے متعلق سہولتوں کو وسعت دینے کے علاوہ کمپنی کے ذریعے اعلیٰ معیار والے بیج تیار کئے جاتے ہیں۔ انھوں نے آر اینڈ ڈی فارم میں ترقی پسند کسانوں کے ایک گروپ کے ساتھ گہرائی کے ساتھ صلاح و مشورہ کیا اور کچھ کسانوں کے مابین مٹی صحت کارڈ  بھی تقسیم کئے۔

جناب من سکھ منڈاویا نے اپنے دورے کو یادگار بنانے کے لئے اس اکائی میں ایک پودا بھی لگایا۔

جناب منڈاویا کے دورے کے دوران رسمی طور پر گارڈ آف آنر کے ساتھ ان کا گرم جوشی کے ساتھ خیرمقدم کیا گیا۔ چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر جناب وی این دت، ڈائریکٹر (تکنیکی) جناب نرلپ سنگھ رائے اور جی ایم انچارج نانگل اکائی جناب راکیش مارکن نے جناب منڈاویا کا خیرمقدم کیا۔

این ایف ایل نانگل اکائی مختلف قسم کی صنعتی مصنوعات جیسے سوڈیم نائٹریٹ، سوڈیم نائٹرائٹ، نائٹرک ایسڈ کے علاوہ سالانہ تقریباً 5 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی پیداوار کرتی ہے۔ نانگل پلانٹ ملک کے سب سے پرانے فرٹیلائزر پلانٹ میں سے ایک ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More