34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ نے نئی دلی میں مرکزی وزیر سدانند گوڑا سے ملاقات کی

Urdu News

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان  نے آج اپنے دفتر میں کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا سے ملاقات کی۔

جناب گوڑا نے بتایا کہ کسانوں کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے مدھیہ پردیش کی ریاست میں وافر مقدار کا ذخیرہ کیا جائے گا۔ 14 جون تک مدھیہ پردیش کے پاس 5.49 لاکھ میٹرک ٹن یوریا اور 2.86 لاکھ ڈی اے پی کا وافر کلوزنگ اسٹاک تھا۔ مرکزی وزیر نے یقین دلایا کہ وزارت تمام ممکنہ طریقوں سے مزید مدد کرے گی۔

میٹنگ کے دوران وزیر موصوف نے اس بات کو اجاگر کیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جاری خریف سیزن کے لئے ایک ون ٹائم اقدام کے طورپر 700 روپے فی بیگ تک ڈی اےپی کی سبسڈی میں خاطر خواہ اضافہ کرکے کسان مالی تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں پچھلے سال سے ڈی اے پی پر 1200 روپے فی بیگ کی کل سبسڈی 500 روپے فی بیگ میں پہلے ہی دی جارہی ہے، کیونکہ یہ ایک اچھی اور مناسب سبسڈی ہے۔ دیگر پی اینڈ کے فرٹیلائزرس بھی فوس فیٹک پر زیادہ سبسڈی میں اضافے کے سبب زیادہ سبسڈی حاصل کریں گے اور تقریباً پچھلے سال کی سطح کی اپنی قیمت کو برقرار رکھنے میں مدد کریں گے۔

جناب گوڑا نے مزید بتایا کہ تیارکردہ ڈی اے پی اور اس کے خام مٹیریل کی بین الاقوامی قیمتوں میں دسمبر 2020 کے بعد کافی اضافہ ہوا ہے، لہٰذا یہ ضروری ہے کہ این پی کے فرٹیلائزرس اور سنگل سپرفوس فیٹ جیسی ڈی اے پی کے دیگر اچھے متبادل کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More