33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

لیہہ کے جنرل اسپتال میں دستیاب سہولتوں پر بھارتی فوج کی وضاحت

Urdu News

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 03 جولائی 2020 کو اپنے دورے کے دوران لیہہ کے جس جنرل اسپتال میں زخمی فوجیوں کو دیکھنے گئے تھے، وہاں دستیاب سہولتوں کی صورت حال کے بارے میں کچھ حلقوں کے ذریعہ بدنیتی پر مبنی اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔

فوج کی طرف سے اس پر دی گئی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ بہادر فوجیوں کے علاج کے انتظام کو لے کر اندیشے ظاہر کیا جانا انتہائی بدبختانہ ہے۔ مسلح افواج کے ذریعہ اپنے فوجیوں کے علاج کے لئے ہر ممکن بہترین سہولتیں فراہم کرائی جاتی ہیں۔

وضاحت میں آگے کہا گیا ہے کہ جنرل اسپتال میں دی جانے والی مذکورہ سہولت 100 بستروں کی توسیعی صلاحیت کا حصہ ہے اور یہ پوری طرح سے جنرل اسپتال کمپلیکس میں ہی ہے۔

کووڈ۔ انیس پروٹوکول کے تحت جنرل اسپتال کے کچھ وارڈوں کو آئیسولیشن وارڈ میں تبدیل کرنا پڑا ہے۔ اسپتال کو کووڈ کے لئے وقف اسپتال بنائے جانے کے بعد سے یہاں عام طور پر ایک ٹریننگ آڈیو ویڈیو ہال کے طور پر استعمال کئے جانے والے مقام کو وارڈ میں بدل دیا گیا ہے۔

کووڈ متاثرہ علاقوں سے آنے کے بعد کوارنٹین میں رکھے جانے کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے گلوان سے لوٹنے کے بعد سے زخمی بہادر فوجیوں کو اس ہال میں رکھا گیا ہے۔ فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نروانے اور فوج کے کمانڈر بھی زخمی فوجیوں سے ملنے اسی ہال میں گئے تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More