30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

لندن اسٹاک ایکس چینج میں این ایچ اے آئی مسالہ بانڈ کا اجرأ

लंदन स्टॉक एक्सचेंज में एनएचएआई मसाला बॉन्ड का शुभारंभ
Urdu News

نئی دہلی،12۔ مئی ۔ سڑک ،ٹرانسپورٹ ، شاہراہوں اور جہازرانی کے محکمے کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے گزشتہ لندن اسٹاک ایکس چینج میں این ایچ اے آئی مسالہ بانڈ کا اجرا کیا ۔

اس این ایچ آئی بانڈ میں بڑی تعداد میں سرمایہ کارو ں نے دلچسپی لی ۔ان میں سے کچھ ایسے سرمایہ کار بھی ہیں جو پہلی بار مسالہ بانڈ میں شریک ہوئے ہیں۔ 1500 کروڑروپے کے ابتدائی بینچ مارک والے اس مسالہ بانڈ کی رقم تین بجے سہ پہر تک تین ہزار کروڑروپے ہوچکی تھی ۔ سرمایہ کاروں کے بازار سے موصول ہونے والے انتہائی مثبت ردعمل کے نتیجے میں اس رقم میں 7.3 فیصد سالانہ کے حساب سے یہ اضافہ ہوا ہے ۔ یہ سودا پچھلے پانچ برس کے دوران جاری کئے جانے والے بانڈز کاسب سے بڑا سودہ ہے اور مسالہ بانڈکی مارکیٹ میں اب تک کا سب سے بڑاسودہ ہے ۔ یہاں تک کہ کچھ سرمایہ کار تو اب بھی این ایچ آئی کے اس بانڈ کے اجرا میں دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں جنہیں مستقبل قریب میں ہی انہیں شامل کیا جائے گا ۔

یہ بات اپنے آپ میں انتہائی دلچسپ ہے کہ این ایچ آ:ی مسالہ بانڈ میں بڑی تعداد میں دنیابھر کے سرمایہ کاروں نے دلچسپی لی ہے، جن میں سے 60 فیصد سرمایہ کاری ایشیائی ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں اور باقیماندہ سرمایہ کار یورپی ملکوں کے ہیں ۔ مزید برآں فنڈ منیجروں یا انشورنس سے اس بانڈ میں 81 فیصد رقم حاصل ہوئی ہے جبکہ بینکوں سے 18فیصد اور پرائیویٹ بینکوں سے 21 فیصد رقم حاصل ہوئی ہے ۔ جناب گڈکری نے ایل ایس ای یعنی لندن اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز کے کاروبار کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے لندن کے انڈیا ہاؤس میں میڈیا سے خطاب بھی کیا ۔اس کے ساتھ ہی جناب گڈکری نے لندن میں واقع امبیڈکر ہاؤس بھی دیکھا جہاں لندن اسکول آف اکنامکس میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران آنجہانی باباصاحب بھیم راؤ امبیڈکر نے قیام کیا تھا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More