34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

لائف لائن اڑان پروازوں نے ملک بھر میں 541ٹن طبی کارگو پہنچاکر کووڈ-19 کے خلاف نبرد آزمائی میں اپنا تعاون فراہم کیا

Urdu News

نئی دہلی: شہری ہوا بازی کی وزارت کی طرف سے لائف لائن پروازیں اس مقصد سے انجام دی جارہی ہیں کہ کووڈ-19کے خلاف بھارت کی نبردآزمائی  کے عمل میں اپنا تعاون دینے کے لئے ملک کے دور دراز حصوں میں ضروری طبی کارگو کا نقل و حمل ممکن ہوسکے۔ایئر انڈیا، ایلائنس ایئر، بھارتی فضائیہ اور پرائیویٹ کیریئرس نے کووڈ-19لاک ڈاؤن کے دوران لائف لائن اڑان کے تحت 316پروازیں کی ہیں، ان میں سے 196پروازیں ایئر انڈیا  اور ایلائنس ایئر کے تحت انجام دی گئی ہیں۔تا حال 541.33ٹن کارگو کی نقل و حمل عمل میں آئی ہے۔ تاحال لائف لائن پروازوں کے تحت 314965کلو میٹر کی فضائی فاصلے کا احاطہ کیا گیا ہے۔

پون ہنس لمٹیڈ سمیت ہیلی کاپٹر خدمات جموں و کشمیر، لداخ، جزائراور شمال مشرقی خطوں میں اہم طبی کارگو اور مریضوں کے نقل و حمل میں مصرف رہی ہیں۔ پون ہنس نے 20 اپریل 2020 تک 6537کلو میٹر فاصلے پر احاطہ کرتے ہوئے 1.90ٹن کارگو اپنی منزل پر پہنچایا ہے۔

گھریلو لائف لائن اڑان کارگو کے تحت کووڈ-19سے متعلق سازو سامان ، انزائم ، طبی سازو سامان، ٹسٹنگ کِٹ، ذاتی تحفظ کے سازوسامان(پی پی ای)، ماسک، دستانے اور دیگر سازو سامان ، جو ایچ ایل ایل اور آئی سی ایم آر سے متعلق ہیں، نیز ریاستی حکومتوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور پوسٹل پیکٹ وغیرہ پر مشتمل کارگو بھی شامل ہیں۔

ڈومیسٹک لائف اڑان پروازوں کے تحت  ایک ہب اینڈ اسپوک ماڈل کے تحت پروازیں انجام پاتی ہیں۔ خصوصی توجہ شمال مشرقی خطے، جزائری علاقوں اور پہاڑی ریاستوں پر مرکوز رہی ہیں۔ایئر انڈیا اور بھارتیہ فضائیہ نے جموں و کشمیر ، لداخ، شمال مشرق اور دیگر جزائری خطوں کے لئے بنیادی طورپر اشتراک کررکھا ہے۔

بیشتر کارگو یعنی سامان ہلکے وزن اور زیادہ جگہ گھیرنے والی مصنوعات پر مشتمل ہوتا ہے، جن میں ماسک، دستانے اور دیگر لائق استعمال چیزیں شامل ہوتی ہیں اور طیارے کے اندر انہیں رکھنے کے لئے کافی جگہ چاہئے ہوتی ہے۔اس کارگو کو مسافروں کے بیٹھنے والے حصوں میں لادنے کے لئے خصوصی اجازت لی گئی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ احتیاط کے ساتھ انہیں اوور ہیڈ کیبنوں میں بھی رکھا جارہا ہے۔

لائف لائن اڑان پروازوں سے متعلق عوامی اطلاعات کو باقاعدگی کے ساتھ روزانہ درج ذیل پورٹل پر تازہ کاری کے عمل سے گزارا جاتا ہے۔ https://esahaj.gov.in/lifeline_udan/public_info.

لائف لائن اڑان پروازوں کو ریاستی حکومتوں ، ڈی جی سی اے، اے اے آئی، اے اے آئی سی ایل اے ایس، اے آئی اے ایس ایل، پی پی پی ہوائی اڈوں، پرائیویٹ کیریئرز  اور گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسیوں کی جانب سے عمدہ تعاون حاصل ہوا ہے۔

ڈومیسٹک کارگو آپریٹرز یعنی اسپائس جیٹ، بلیو ڈارٹ اور انڈگو کاروباری بنیاد پر کارگو فلائٹ انجام دے رہے ہیں۔ اسپائس جیٹ نے 24مارچ سے 20 اپریل 2020 کے دوران 664675کلو میٹر فاصلے پر احاطہ کرتے ہوئے 447کارگو فلائٹ انجام دیں اور 3516ٹن کارگو پہنچایا۔ ان میں سے 143بین الاقوامی کارگو پروازیں تھیں۔ بلیو ڈارٹ نے 25 مارچ سے 20 اپریل 2020 کے دوران 149333کلو میٹر فاصلے پر احاطہ کرتے ہوئے 152گھریلو کارگو پروازیں انجام دیں اور 2407ٹن کارگو اپنی منزل پر پہنچایا۔انڈگو نے 20-3اپریل 2020 کے دوران 37160کلو میٹر فاصلے پر احاطہ کرتے ہوئے 33کارگو پروازیں انجام دیں اور 66 ٹن کارگو اپنی منزل پر پہنچایا۔اس میں حکومت کے لئے ارسال کئے جانے والی مفت طبی سپلائی بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی شعبہ: فارماسیوٹیکلز ، طبی سازوسامان اور کووڈ-19راحتی مواد کی نقل و حمل کے لئے ایسٹ ایشیا کے ساتھ ایک کارگو ایئر برج تشکیل دیاگیا ہے۔جس تاریخ میں جس قدر طبی کارگو کی مقدار لائی گئی ہے، اس کا گوشوارہ درج ذیل ہے۔

نمبر شمار

تاریخ

سے

مقدار(ٹن  میں)

1

04.4.2020

شنگھائی

21

2

07.4.2020

ہانگ کانگ

06

3

09.4.2020

شنگھائی

22

4

10.4.2020

شنگھائی

18

5

11.4.2020

شنگھائی

18

6

12.4.2020

شنگھائی

24

7

14.4.2020

ہانگ کانگ

11

8

14.4.2020

شنگھائی

22

9

16.4.2020

شنگھائی

22

10

16.4.2020

ہانگ کانگ

17

11

16.4.2020

سیول

05

12

17.4.2020

شنگھائی

21

13

18.4.2020

شنگھائی

17

14

18.4.2020

سیول

14

15

18.4.2020

گوانگ ژو

04

16

19.4.2020

شنگھائی

19

17

20.4.2020

شنگھائی

26

میزان

287

ایئر انڈیا اہم طبی سپلائی کے لئے ضرورت کے مطابق دیگر ممالک کے لئے اپنی مخصوص اور نظام الاوقات کی پابند کارگو پروازیں انجام دےگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More