32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قومی کمیشن برائے خواتین شمال مشرق میں ذریعۂ معاش پروگراموں میں تعاون کرے گا

Urdu News

نئی دہلی، 3 دسمبر کمیشن برائے خواتین ( این سی ڈبلیو )  شمال مشرق  میں خواتین سے متعلق  ذریعۂ معاش کے پروگراموں  خصوصاً  ایسی  خواتین ،  جو کم عمر ہیں ، انہیں  ہنر مندی کے فروغ اور خصوصی تربیتی پروگراموں کے ذریعے  مدد  کرے گا   ، جس سے  وہ انفرادی طور پر  با اختیار ہوں اور ذریعۂ معاش اپنانے کے قابل ہو سکیں ۔  اس بات پر شمال مشرقی  خطے کی ترقی کے  وزیر مملکت  ( آزادانہ چارج ) ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن  ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ  اور  محترمہ  سوسو شیزا کی قیادت میں  نو تشکیل شدہ  تین رکنی کمیشن برائے خواتین   کی  ملاقات کے دوران  تبادلۂ خیال ہوا ۔

          ملاقات کے دوران  یہ بات محسوس کی گئی کہ شمال مشرقی  خطے سے تعلق رکھنے والی خواتین  عمومی طور پر   آؤٹ ڈور کاموں میں  کافی تعاون کرتی ہیں ، جو کہ تشویش کی بات ہے لیکن  دور دراز  کے اور دیہی علاقوں میں رہنے والی خواتین کے مابین   تعلیم کی سطح کو بہتر بنانے  اور انہیں خودکفیل بنانے   کی غرض سے  انہیں ہنر مندی سے آراستہ کرنے کے کافی   مواقع موجود ہیں ۔

          ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ قومی کمیشن برائے خواتین    ، خواتین سے متعلق مخصوص متعدد پروگراموں   کو چلانے میں اپنی  کوششوں اور وسائل سے مدد  کر سکتا ہے ۔  یہ پروجیکٹ  شمال مشرقی خطے  کی ترقی  کی وزارت  اور شمال مشرقی  خطے  کی کونسل ( این ای سی ) کے ذریعے پہلے سے ہی چلائے جا رہے ہیں ۔  اس سلسلے میں انہوں نے خطے میں خواتین کے  سیلف ہیلپ گروپوں  ( ایس ایچ جی )  کے ذریعے کئے جا رہے قابلِ ذکر کاموں کا خصوصی طور پر  ذکر کیا ۔

          اس ملاقات کے دوران شمال مشرقی خطے سے تعلق رکھنے والی خواتین  کے تعلق سے خصوصاً چھوٹی عمر گروپ سے تعلق رکھنے والی خواتین  ، جو  بنگلورو اور  ممبئی جیسے بڑے شہروں میں رہتی ہیں  ، اُن کے   مسائل   پر بھی تبادلۂ خیال ہوا ۔  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے محترمہ شیزا کو بتایا کہ   بنگلورو یونیورسٹی کے احاطے میں شمال مشرقی خطے سے تعلق رکھنے والی طالبات کے لئے مخصوص ہاسٹل کی تعمیر  کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے  اور اس پورے پروجیکٹ  کے لئے  شمال مشرقی خطے کی کونسل   ( این ای سی ) / ڈی او این ای آر وزارت   کے ذریعے سرمایہ مہیا کرایا گیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نئی دلّی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی ( جے این یو  )  میں شمال مشرقی خطے سے تعلق رکھنے والی  طلباء کے لئے تعمیر ہو رہے   ہاسٹل میں 200 طالبات کی رہائش  بھی شامل  ہو گی ۔

          محترمہ سوسو شیزا  کو  وزیر موصوف   نے  یقین دلایا کہ    شمال مشرقی خطے کی  ترقی کی وزارت کے تحت   کئے جا رہے سرکاری دائرۂ کار کے اداروں کے کاموں میں خطے میں خواتین کی فلاح و بہبود سے متعلق  تمام امور  میں وزارت تعاون و اشتراک کرے گی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More