27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قومی شاہراہوں کے آپریشنز پر توجہ کے لیے نیا ڈویژن

Urdu News

نئی دہلی ، سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت کے تحت کام کرنے والے ادارے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے  تقریبا 30 ہزار کلو میٹر عالمی معیار کی قومی شاہراہوں کی تعمیر کی ہے اور آئندہ دو برسوں کے اندر مزید 20 ہزار کلو میٹر طویل شاہراہوں کی تعمیر کا کام مکمل ہونے والا ہے۔ پیہم ترقی سے  آئندہ دو برسوں کے اندر  ہندوستانی قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کو تقریبا پچاس ہزار کلو میٹر تک پہنچانا  یقینی بنے گا جو کہ دنیا میں قومی شاہراہوں کا تیسرا سب سے بڑا نیٹ ورک ہوگا۔

تاہم اس حصولیابی سے یہ ضرورت بھی پیدا ہوتی ہے کہ قومی شاہراہوں کے آپریشنز پر توجہ مرکوز کی جائے تاکہ ان شاہراہوں کا استعمال کرنے والوں کو عالمی معیار کی خدمات دستیاب کرائی جاسکیں۔ لہٰذا این ایچ اے آئی نے ایک نیا ہائی بے آپریشنز ڈویژن قائم کیا ہے۔ یہ ڈویژن قومی شاہراہوں کے آپریشنل سرگرمیوں سے متعلق سبھی غیر تجارتی  پہلوؤں پر نظر رکھے گا تاکہ اس نیٹ ورک کا مؤثر استعمال ہوسکے اور لوگوں کو رخنہ اندازیوں سے پاک خدمات دستیاب ہوسکیں۔

این ایچ اے آئی میں قائم اس ہائی وے آپریشنز ڈویژن کی قیادت کے ممبر (ایڈمن) کریں گے اور سی جی ایم (آئی ٹی اینڈ ایچ او) اور تجربہ کار افسروں پر مشتمل ایک ٹیم ان کی مدد کرے گی۔ہائی وے آپریشنز ڈویژن الیکٹرونک ٹالنگ، وے سائڈ سہولتوں، سڑک تحفظ اور سلامتی، انسیڈینٹ مینجمنٹ ہیلپ لائن، ایمبولینس کی ٹریکنگ، شاہراہوں پر کرینوں کی موجودگی، شاہراہوں پر ٹریفک بندوبست کے نظام، سوچھ بھارت ابھیان، شاہراہوں کے کنارے شجرکاری، سڑکوں پر روشنی کا انتظام کرنے، قومی شاہراہوں پر وائی فائی اور دیگر جدید سہولتوں کے انتظام وانصرام کے لیے ذمہ دار ہوگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More