25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قومی دفاعی اکیڈمی اور بحریہ اکیڈمی امتحانات (1)، 2018-حتمی نتائج کااعلان

Urdu News

نئی دہلی، درج ذیل میں میرٹ کے لحاظ سے اُن 379 امیدواروں کی فہرست دی گئی ہے، جنہوں نے یونین پبلک سروس کمیشن کےذریعے 22؍اپریل 2018 کو منعقدہ تحریری امتحان میں شرکت کی تھی اور بعد ازاں بری فوج ، بحریہ اور فضائیہ کے ونگوں کے لئے یعنی قومی دفاعی اکیڈمی کے 2؍جنوری 2019 سے شروع ہونے والے 141ویں کورس اور بحری اکیڈمی کے 103ویں کورس اور بھارتی بحریہ اکیڈمی کورس (آئی این اے سی) کے کورس میں داخلے کے لئے وزارت دفاع کے سروسیزسلیکشن بورڈ کے روبرو حاضر ہو کر انٹرویو بھی دیا تھا۔ مذکورہ کورسوں کے سلسلے میں ان کے آغاز کی تاریخ سے متعلق تفصیلی اطلاعات حاصل کرنے کے لئے برائے مہربانی وزارت دفاع کی درج ذیل ویب سائٹ یعنی www.nausena-bharti.nic.in اور www.careerairforce.nic.inملاحظہ کریں۔

واضح رہے کہ مذکورہ امتحانات کے ان نتائج میں طبی جانچ یا امتحان کے نتائج کو فہرست تیار کرتے وقت شامل نہیں کیا گیا ہے۔

تمام امیدواروں کی امیدواری یا استحقاق عارضی ہے اور انہیں اپنی تاریخ پیدائش اور تعلیمی استعداد وغیرہ کے سلسلے میں درکار اسناد ، جو بھرتی کرنے والے ایڈجوٹنٹ جنرل کی برانچ، انٹیگریٹیڈ ہیڈ کوارٹرس، وزارت دفاع (بری فوج)مغربی بلاک نمبر 3، وِنگ نمبر1، آر کے پورم نئی دلی ،110066 کو براہ راست ایڈیشنل ڈائرکٹوریٹ جنرل کے توسط سے پیش کرنی ہوں گی، جنہیں پہلے یو پی ایس سی کو نہیں پیش کیا گیا ہے۔

اگر امیدواروں کے پتے میں کوئی تبدیلی واقع ہوتی ہے، تو امیدواروں کا فرض بنتا ہے کہ وہ فوری طور پر مذکورہ پتے پر بری فوج کے صدر دفاتر کو اس سے مطلع کریں۔

مذکورہ نتائج یوپی ایس سی کی ویب سائٹ درج ذیل پر بھی دستیاب ہیں: /www.upsc.gov.inتاہم امیدواروں کے ذریعے حاصل کئے گئے نمبرات فائنل نتائج کے اعلان کے 15 دنوں کے بعد ویب سائٹ پر پیش کئے جائیں گے۔

مزید کسی جانکاری کے لئے امیدواران کمیشن کے گیٹ نمبر سی کے نزدیک واقع سہولت کاؤنٹر سے بہ نفس نفیس یا ٹیلی فون نمبرات درج ذیل پر 011-23385271/011-23381125/011-23098543 صبح 10 بجے سے لے کر شام 5بجے کے درمیان کسی بھی کام کاج کے دن رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More