21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فیکٹ نے کسانوں کو فصلوں کے ضروری تغذیہ بخش اجزاء فراہم کرنے کے لئے کیمیاوی کھاد کے 3 شپ منٹس کا آڈر دیا

Urdu News

نئی دلّی: فرٹیلائزرس اینڈ کیمیکلز  ٹراونکور  لمیٹیڈ ( فیکٹ ) نے ، جو  کیمیکل اور فرٹیلائزر کی مرکزی  وزارت کے تحت ایک  سرکاری سیکٹر کا یونٹ ہے ،   21-2020 ء کے پہلے تین  مہینوں کے دوران  پیداوار اور فروخت کی   اچھی کار کردگی  کا مظاہرہ کیا ہے ۔

          کمپنی   کیمیاوی کھاد کی  ٹریڈنگ کے ذریعے    کار کردگی کو بہتر بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ اب تک کمپنی نے   کیمیاوی کھاد  کی در آمد کے لئے 3 شپ منٹس کا خریداری  کا آڈر  جاری کیا ہے ۔ اس میں سے 2 شپ منٹس پہلے ہی پہنچ چکی ہیں ۔   اس میں ایک شپ منٹ میں 27500 ایم ٹی ،   ایم او پی   کھاد اور دوسرے میں  27500 ایم ٹی کمپلیکس  فرٹیلائزر شامل ہے ۔ ایم او پی کی تیسری شپ منٹ اگست میں پہنچنے کی امید ہے ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/1A0YK.jpg

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/24ERZ.jpg

          کمپنی  دیکھ بھال اور مرمت کی سرگرمیوں کو پورا کرنے اور آن لائن نگرانی سہولیات  قائم کرنے کے بعد 21-2020 ء مالی سال کے دوران  کیپرو لیکٹم   کا آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ اس کے لئے پلانٹ کا  ٹرائل رَن مکمل کیا جا چکا ہے ۔

          مالی سال 20-2019 ء کے دوران فیکٹ نے   منافع  اور اس کی اہم پیداوار  فیکٹم فوس  ، ایمونیم سلفیٹ  کی پیداوار اور فرٹیلائزر  کی فروخت   میں  نئی کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔  سال کی خصوصیات :

لین دین :

سی وائی  2770 کروڑ روپئے  ، پی وائی 1955 کروڑ روپئے ۔

منافع :

سی وائی   976 کروڑ روپئے  ، پی وائی 163 کروڑ روپئے ۔

          فیکٹم فوس   ( این پی  20:20:0:13 ) 8.45 لاکھ ایم ٹی کی پیداوار اب تک کی سب سے  زیادہ پیداوار ہے ، جو  01-2000 ء کے دوران   ہوئی سب سے زیادہ  8.38 لاکھ ایم ٹی  کی پیداوار سے زیادہ ہے ۔

          ایمونیم  سلفیٹ کی پیداوار 2.21 لاکھ ایم ٹی ہے  ، جو 19 سال میں سب سے زیادہ ہے ۔

          فیکٹ فوس کی فروخت  8.35 لاکھ ایم ٹی ہے ، جو  پچھلے 19 برسوں میں سب سے زیادہ ہے ۔

          ایمونیم سلفیٹ کی فروخت  2.36 لاکھ ایم ٹی  رہی ۔

          شہری کمپوسٹ کی فروخت  اب تک کی سب سے زیادہ رہی ( 13103 ایم ٹی ) ، جو پچھلی   سب سے  بہتر فروخت  9370 ایم ٹی سے زیادہ  ہے ۔

          سال کے دوران کمپنی نے  کیمیاوی کھاد کی فروخت  کی سرگرمیاں پورے بھارت تک پھیلائی ہیں اور اپنی مارکیٹنگ  کے  نیٹ ورک  کو مغربی بنگال  ، اڈیشہ  ، مہاراشٹر اور گجرات تک  توسیع دی ہے ۔   پہلے  مرحلے میں کمپنی نے مہاراشٹر اور مغربی بنگال میں ایمونیم سلفیٹ کی فروخت شروع کی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More