25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فضائی آلودگی، ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اور سرکار، اس سے مقابلہ کرنے کے تئیں ،پُر عزم ہے: جناب پرکاش جاوڈیکر

Urdu News

ماحولیات ، جنگلات اور تبدیلی آب وہوا کے وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے آج کہا کہ   مرکزی سرکار دلی اور شمالی ہندوستان میں  فضائی آلودگی کو ختم کرنے  کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے اور  اس سلسلے میں  تمام ممکنہ  ضروری تکنیکی  آلات کی تنصیب کاری کے لئے کام کررہی ہے۔

’ہوا کو صاف کرنے – مرکزی اور ریاستی سطح کے اقدامات کو آگے بڑھاتے ہوئے ‘ کے موضوع پر چوتھی گول میز صلاح ومشورےکانفرنس   کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ،ماحولیات کے وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آئندہ پانچ سالوںمیں ،ملک کے 100 شہروں  میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کا مصمم عزم کیا ہوا  ہے۔اس میٹنگ کا انعقاد، ٹی ای آر آئی اور  بین الاقوامی ہوا کے معیار   کی پیروی کرنے والے ایک گروپ، ائیر کوالٹی ایشیا  ،کے ذریعہ مشترکہ طور پر  کیا گیا۔ماحولیات ، جنگلات اور تبدیلی آب وہو ا کی وزارت ،  اپنے قومی صاف ہوا کے پروگرام کے ذریعہ  اس سمت میں  کام کررہی ہے ، جو کہ ایک  شہر مخصوص منصوبہ ہے اور  جس میں  2024  تک پی ایم 10اور پی ایم 2.5 کی شدت میں20سے 30فیصد   تخفیف کرنے کے ہدف کو حاصل کرنا شامل ہے۔

شمالی ہندوستان خاص طورپر دلی – این سی آر میں  خاص نوعیت کی فضائی آلودگی پر خطاب کرتے ہوئے،وزیر موصوف نے کہا، کہ صنعتی منفی عناصر کے اخراجات  ، گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں  ، تعمیراتی  اور انہدامی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی دھول  ، ایک سال میں تقریباََ   50-60 دن  پرالی کو جلانے  ، بایو ماس کو جلانے اور فرسودہ موجودہ فضلے کا انتظامیہ  جیسے بنیادی عناصر پر توجہ مرکوز کرکے ،فضائی آلودگی کےمسائل  کو حل کیا جاسکتا ہے۔

موسمیاتی اور جغرافیائی کردار پر بولتے ہوئے جناب جاوڈیکر نے کہا  حالانکہ دلی ، ممبئی ، بنگلورو اور چنئی میں ایک ہی  سطح کی آلودگی ہے  نیز ان میں  صنعتی اور نقل وحمل سے پیدا ہونے والی  آلودگی  کی سطح  بھی ایک  ہی جیسی ہے لیکن دلی میں  ہوا کے معیار کا انڈیکس  (اے کیوآئی ) گزشتہ چند دنوںمیں بڑھ کر 300 سے بھی زیادہ ہوگیا جبکہ یہ چنئی میں صرف 29 ، ممبئی میں 140  اور بنگلورو میں  صرف 45 ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ یہ موسمیاتی عناصر کے باعث  ہے ، جس کی ہمیں  ستائش کرنی چاہئے اور لہذا جب  موسم  اور ہوا کی رفتار غیر موافق  ہو  تو ہمیں   ہوا کے معیار کو بہتر کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششیں  کرنی چاہئیں ۔

وزیر موصوف نے ، گزشتہ چند برسوںمیں  ہوا کے معیار  کی  وبا کو  ختم کرنے کے لئے مرکزی سرکار کے ذریعہ کی گئی سائنسی  اور تکنیکی مداخلتوں سمیت  بڑی تعداد میں اٹھائے گئے اقدامات کو بھی اجاگر کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More