31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فصلوں کی باقیات جلانے کے سبب فضا میں دھواں

Urdu News

نئی دہلی، ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہیش شرما نے آج راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ فضا میں فصلوں کی باقیات کے سبب دھویں کی روک تھام کے لئے مرکزی حکومت، سی پی سی بی اور ایس پی سی بی کے ذریعے جو اقدامات کئے گئے ہیں، ان میں فصلوں کی باقیات جلانے  پر پابندی، عوامی بیداری پروگرام، فصلوں کی باقیات جلانے کے لئے مناسب مشورے دینے کے لئے ایک ٹاسک فورس کی تشکیل، زرعی فصلوں کے لئے جدید طریقہ کار  مثلا ً ہیپی سیڈر ، اسٹرا منیجمنٹ سسٹم  اور بایوماس پر مبنی  بجلی پلانٹوں کا استعمال جیسے امور شامل ہیں۔

آلودگی کو کنٹرول کرنے سے متعلق مرکزی بورڈ (سی پی سی بی) کے ذریعے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق 2017 کے خریف موسم کے دوران ہریانہ میں کل 12 ہزار 606 فصلوں کی باقیات جلانے کے معاملات سامنے آئے ہیں۔ ان میں  236 ایف آئی آر درج کی گئیں جبکہ ایک 493معاملات کے لئے  3985000 روپے جرمانے کے طور پر وصول کئے گئے۔ پنجاب رموٹ سینسنگ سینٹرپر موصول شدہ  سٹیلائٹ اعدادوشمار کے مطابق 2017 میں پنجاب میں خریف موسم کے دوران فصلوں کی باقیات جلانے کے کل 42337 معاملات سامنے آئے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More