37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فاتح ہندوستانی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے تھاور چند گہلوت سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، فاتح ہندوستانی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے آج سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب تھاورچند گہلوت سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ ہندوستانی وہیل چیئر ٹیم نے بنگلہ دیش کے ڈھاکہ اسٹیڈیم میں تین میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کو دو –صفر سے ہرایا تھا۔ جناب گہلوت نے ٹوئیٹ کیا کہ ہندوستانی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے ڈھاکہ میں دوسرے انٹرنیشنل ٹی-20 وہیل چیئر کرکٹ میچ کی سیریز میں بنگلہ دیش  کو شکست دی۔ میری بہترین خواہشات ہندوستانی ٹیم  اور ٹیم کے منتظمین کے  ساتھ ہیں جنہوں نے  اس شاندار جیت کو یقینی بنایا۔

اس سے پہلے  سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر نے  نئی دہلی  کے ہوائی اڈے پر ٹیم کی عزت افزائی کی ۔ انہوں نے انہیں پھول اور شالیں پیش کیں۔ ہندوستانی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کا استقبال کرتے ہوئے جناب گرجر نے کہا کہ حکومت معذوروں کو باختیار بنانے کے تئیں پرعزم ہے۔

ہندوستانی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے  ڈھاکہ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف فائنل میچ 10 رن سے جیتا تھا۔ ہندوستان نے  بنگلہ  دیش کے لئے 153 رن کا نشانہ رکھا تھا لیکن میزبان ٹیم 15 اوورس میں 143 رن ہی اسکور کرسکی۔ روہت منہوترا کو  مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا خطاب دیا گیا۔ ٹرافی کپتان سوم جیت سنگھ کو  ایک شاندار تقریب کےد وران پیش کی گئی۔

یہ ٹورنامنٹ اپنی نوعیت کا پہلا ٹورنامنٹ تھا۔ یہ  معذور افراد میں نہ صرف ایک مثبت رجحان پیدا کرے گا بلکہ انہیں ایک پلیٹ فارم بھی تیار کرے گا تاکہ وہ  اپنے  ٹیلنٹ اور جسمانی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں۔

ہندوستانی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم سوم جیت سنگھ، ابھے پرتاپ سنگھ ، ویر سنگھ ساندھو،  روہت انوترا، سریندر ، سکھ دیو سنگھ، رمیش کمار،  جیئن ، انمول،   وکی کمار، گورو یادو، سنیل راؤ ،  بھیما لکشمن اور  جاگروپ سنگھ پر مشتمل ہے۔

نئی دہلی کے ہوائی اڈے پر منعقد عزت افزائی کی تقریب کے دوران ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر پربھود سیٹھ ادارے کے  ڈائریکٹر وکاس پرساد اور  انڈین  وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے جنرل سکریٹری پردیپ راج بھی موجود تھے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/32187397_1652403781504401_6409229737037660160_nNSXO.jpg

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2018-05-09at18.11.14TFBA.jpeg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More