27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے مولانا کلب جواد نقوی کو اعزازی پروفیسر منتخب کیا

Urdu News

لکھنؤ۱۸ جولائ: مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اعزازی پروفیسر منتخب کئے جانے پر علمی حلقہ میں مسرت کا ماحول ہے ۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے مولانا سید کلب جواد نقوی کو شعبۂ دینیات کے لئے اعزازی پروفیسر منتخب کیاہے ۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے رجسٹرار جناب ڈاکٹر جاوید اختر نے یونیورسٹی کی طرف سے تحریری طور پر مولانا کلب جواد نقوی کو منتخب کئے جانے کی خبر دی ہے۔لہذا مولانا کلب جواد نقوی یکم اگست سے مسلم یونیورسٹی میں طلباء کے درمیان لیکچر دینگے۔لکھنؤ۱۸ جولائ: مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اعزازی پروفیسر منتخب کئے جانے پر علمی حلقہ میں مسرت کا ماحول ہے ۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے مولانا سید کلب جواد نقوی کو شعبۂ دینیات کے لئے اعزازی پروفیسر منتخب کیاہے ۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے رجسٹرار جناب ڈاکٹر جاوید اختر نے یونیورسٹی کی طرف سے تحریری طور پر مولانا کلب جواد نقوی کو منتخب کئے جانے کی خبر دی ہے۔لہذا مولانا کلب جواد نقوی یکم اگست سے مسلم یونیورسٹی میں طلباء کے درمیان لیکچر دینگے۔مولانا کو اعزازی پروفیسر منتخب کرنے پرمبارکباد کا سلسلہ جاری ہے ۔علماء کرام نے مسلم یونیورسٹی کے اس فیصلے کا خیرم مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ایک خوش آئند قدم ہے،شہر کی مختلف تنظیموں کے اراکین اور سربراہان نے مسلم یونیورسٹی کے اس فیصلے کو سراہاہے ۔مولاناحسین مہدی حسینی ممبئ (صدر مجلس علماء ہند )،،مولانا محسن تقوی امام جمعہ شیعہ جامع مسجد دہلی(نائب صدر مجلس علماء ہند )مولانا رضا حسین(ادارہ مقصد حسینی ) ،مولانا نثار احمد زین پوری ،مولانا جلال حیدر نقوی دہلی،مولانا عابد عباس دہلی ،مولانا تقی حیدر دہلی،،مولانا کرامت حسین جعفری ممبئ،مولانا اطہر عباس کلکتوی ،مولانا صفدر حسین جونپوری ،مولانا اظہر عباس علی پور بنگلور ،مولانا حبیب حیدر عابدی،مولانا تنویر عباس لکھنو ،مولانا احتشام الحسن المومل فائونڈیشن لکھنؤ اور دیگر علماء نے مولانا کلب جواد نقوی کو مبارکباد پیش کی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فیصلہ کا خیرم مقدم کیاہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More