33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

طلباء کو اپنے ذہن میں رحم دلی اور خدمت کا جذبہ پیدا کرنا چاہیئے : نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریۂ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ طلباء کو اپنے ذہن میں رحم دلی اور خدمت کا جذبہ پیدا کرنا چاہیئے۔  وہ آج آندھرا پردیش کے تروپتھی کے  بھارتی ودیا بھون   کے سری وینکٹیشورا ودیالیہ میں   جدت طرازی اور ہنر مندی کے فروغ سے متعلق سرگرمیوں  کے معائنے کے بعد  سامعین سے خطاب کر رہے تھے ۔   اس موقع پر آندھرا پردیش کے وزیر صنعت  جناب این  امرناتھ ریڈی  اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔

          نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ   اس کالج کے  طلباء کے طور پر  یہ تمام قدریں  انہیں اپنی زندگی میں اپنانی ہیں  ۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کو اپنے والدین  ، اساتذہ اور   اپنے ہم وطنوں کا احترام کرنا چاہیئے ۔  ہمیں اپنے ذہن میں رحم دلی اور خدمتِ خلق کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور ہر شخص کو   مشترکہ ذمہ داری  کے جذبہ کے ساتھ ملک کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنا چاہیئے ۔

          جناب نائیڈو نے مشورہ دیا کہ    طلباء کو  اپنی چھوٹی عمر سے  ہی اچھی کتابیں پڑھنے کی عادت  ڈالنی چاہیئے ۔  ہمارے پاس کئی ایسی  کتابیں ہیں ، جو نہ صرف  شخصیت  سازی کرتی ہیں بلکہ  کتابوں کی   کافی قدر و قیمت ہے  ۔  ان میں ہمارے قدیم  سادھو سنیاسیوں ، آج کے صفِ اول کے رہنماؤں اور دوسروں کے  تجربات درج کئے گئے ہیں ۔

          نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ تعلیم اپنی افادیت کھوتی جا رہی ہے کیونکہ اسے سرٹیفکیٹ اور گریڈ حاصل کرنے کے ذریعے  کے طور پر اپنایا جا رہا ہے ۔   ہمارے تعلیمی نظام میں   انقلابی تبدیلیاں آنی چاہئیں ، جو ہمارے ملک کے مستقبل کی پیڑھی  تیار کرتا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More