32.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند کا تپ دق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

Urdu News

نئی دہلی، صدر  جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نےہر سال 24 مارچ کو منائے جانے والے تپ دق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے :

‘‘مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ 1882 میں   تپ دِق مرض (ٹی بی) کے  بیکٹیریا کی تلاش کرنے والے ڈاکٹر رابرٹ  کوچ کی یاد میں ہر سال 24 مارچ کو ‘ تپ دِق کے عالمی دن ’ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اس سال تپ دِق عالمی مرض کا  موضوع ہے ‘‘اِٹس ٹائم’’(یہی وقت ہے) ہے۔ اس موضوع کے مطابق، ہندوستان نے عالمی اہداف سے پانچ سال قبل 2025  تک ٹی بی کو ختم کرنے کے اپنے عہد  اور ارادے کا اعادہ کیا  ہے۔  اِس وقت یہ کافی مشکل ہے پھر بھی، اس مرض کو ختم کرنے کے ہمارے عزم کو دیکھتے ہوئے، اسے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

میں، تمام شرکا ءسے  درخواست کرتا ہوں کہ وہ تپ دِق کے مرض  سے آزاد، ہندوستان بنانے کے لیے مل کر کام کریں، آیئے،  اس  مقصدکے حصول  کے لیے کام میں مصروف عمل  ہوجائیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More