30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی نے وینزویلا کے قومی دن پر مبارکباد پیش کی

राष्‍ट्रपति का वेनेजुएला के राष्‍ट्रीय दिवस की पूर्व संध्‍या पर संदेश
Urdu News

 نئی دہلی، ۔صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے وینزویلا کی حکومت اور وہاں کی عوام کو ان کے قومی دن کے موقع پر اپنی مبارکباد پیش کی ہے۔جمہوریہ وینزویلا کے صدر اعلیٰ جناب نکولس مدورو موروس کے نام ایک پیغام میں صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ حکومت ہند اور عوام کی جناب سے اور اپنی طرف سے وہ جمہوریہ وینزویلا کی حکومت کو ان کے قومی دن کے موقع پر حکومت اور وہاں کی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور وینزویلا کے درمیان تعلقات روایتی طور پر دوستانہ رہے ہیں اور ان میں کافی نزدیکیاں ہیں۔ باہمی دوروں کے تبادلوں نے توانائی کے شعبے میں خاص طور پر ہمارے معاشی رشتوں کو مزید وسعت دی ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہمارا تعاون آنے والے سالوں میں مشترکہ مفادات کے نئے شعبوں میں اور زیادی وسیع ہوگا۔

میں اس موقع پر آپ کی ذاتی خوشحالی اور مسرت کے لیے بہترین خواہشات پیش کرتاہوں اور وینزویلا کے دوست عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی نیک خواہشات پیش کرتاہوں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More