34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند نے چترکوٹ میں جگدگرو رام بھدراچاریہ ہینڈی کیپڈ یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کیا

Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند  جناب رام ناتھ کووند نے آج یعنی 8 جنوری 2018 کو اترپردیش میں چترکوٹ کے مقام پر    جگدگرورام بھدرا چاریہ  ہینڈی کیپڈ یونیورسٹی  کے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کی   اور اس سے خطاب کیا۔

اس موقع پر  تقریر کرتے ہوئے   صدر جمہوریہ نے   اس حقیقت پر خوشی کا اظہار کیا کہ اس یونیورسٹی نے   کرکٹ ، ایتھلیٹکس  ، فنونِ لطیفہ اور موسیقی کے شعبوں میں   بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔   انہوں نے یہ بھی کہا کہ    ہر وہ طالب علم جس نے اس یونیورسٹی سے گریجویشن کیا ہے، روز گار سے لگ گیا ہے۔   انہوں نے کہا کہ  ہمیں اس وقت اور خوشی ہوگی جب طلبا اپنے کارخانے قائم کریں  اور دوسرے لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کریں۔  ا نہوں نے تجویز کیا کہ یونیورسٹی کو چاہئے کہ   طلبا کو اپنا روزگار شروع کرنے  اور اپنے   کارخانے قائم کرنے  کے لئے   راغب کریں۔

اس سے پہلے دن کے وقت صدر جمہوریہ نے  مدھیہ پردیش کے   ستنا ضلع میں چترکوٹ کے مقام پر   دین دیال ریسرچ  انسٹی ٹیوٹ  کا دورہ کیا اور وہاں کے مختلف پروجیکٹوں کا   معائنہ کیا۔   انہوں نے   سیارام کوٹیر میں   سماجی کارکن  ، نانا جی دیش مکھ کو  خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More