37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ نے معذور افراد کے تفویض اختیارات کے لیے قومی ایوارڈ پیش کیا

Urdu News

نئی دہلی۔ صدر جمہوریہ ہند جناب رامناتھ کووند نے معذور افراد کے بین الاقوامی دن کے موقع پر آج (03 دسمبر 2017) نئی دہلی میں معذور افراد کے تفویض اختیارات کے لیے قومی ایوارڈ پیش کیا ۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک کا مستقبل اس بات کو یقینی بنانے پر منحصر ہے کہ تمام شہریوں میں اپنی پوری صلاحیت کو بروئے کار لانے کی صلاحیت ہے ۔ اس مقصد کو پانے کے لیے ہمیں ایک حساس اور ہم آہنگ معاشرہ تشکیل دینی ہوگی جہاں ہر فرد بااختیار محسوس کرے  اور ایک ایسا معاشرہ جہاں ایک فرد دوسرے کے درد کو محسوس کرے ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارا آئین معذور افراد سمیت تمام شہری کو برابری ، آزادی ، انصاف اور وقار کے ساتھ زندگی بسر کرنے کی ضمانت دیتا ہے۔ حکومت نے معذور افراد کو بااختیار بنانے اور انہیں قومی دھارے میں لانے کے لیے قوانین وضع کیے ہیں ۔ کسی بھی معذور افراد کی تشخیص ان کی جسمانی صلاحیت  سے نہیں بلکہ ان کی ذہانت ، علمی لیاقت اور حوصلہ  سے کی جانی چاہیے۔ صدر جمہوریہ نے ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ لوگ دیگر معذور افراد کو نئی بلندیوں تک پہنچنے کی کوشش کی  ترغیب دیں گے۔ انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ ہمارے ملک کے شہری اپنے ہم وطن معذوروں کے تئیں موزوں اور حساس اپروچ  کے ساتھ ایک نئے شمولیت والے ہندوستان کی تعمیر کریں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More