41 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ نے دیوالی کی مبارکباد پیش کی

Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے دیوالی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی۔

اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ‘‘دیوالی کے اس مبارک موقع پر میں ہندوستان میں اور بیرون ممالک میں رہنے والے اپنے سبھی ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

دیوالی ناامیدی پر امید، برائی پر اچھائی اور اندھیرے پر روشنی کی جیت کا تہوار ہے۔

آیئے ہم آج کے دن محبت، خلوص اور ایثار کی شمع روشن کرکے  محروم اور ضرورت مند لوگوں کی زندگی میں خوشیاں لانے کی کوشش کریں۔

روشنیوں کا یہ تہوار پورے ملک کے ہر ایک گھر میں خوشی، امن اور خوشحالی لائے’’۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More