23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شمال مشرق کی سلامتی کے لئے شمال مشرقی ریازستوں کے مابین تال میل، تعاون اور پختہ خفیہ معلومات کا تبادلہ : کرن رجیجو

Urdu News

نئی دہلی، امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجو نے شمال مشرقی  خطے  کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے    شمال مشرقی ریاستوں میں  سلامتی فورسیز   کے مابین  تال میل اور خفیہ معاملات کے تبادلہ کی اہمیت پر زوردیا ہے۔  وزیر موصوف آج  ایٹانگر میں  شمال مشرقی خطے  کی    ڈی جی پی/آئی جی پی اور سینٹرل پیس آرگنائزیشن  (سی پی او) کی  25ویں کانفرنس  میں  مندوبین سے خطاب کررہے تھے۔   انہوں نے   گزشتہ برسوں   کے دوران   خطے کے  پیچیدہ مسائل  سے کامیابی  سے  نمٹنے کے لئے      سلامتی دستوں کی تعریف کی جس کے نتیجے میں سلامتی کا منظر نامہ بہتر ہوا ہے۔   جناب رجیجو نے کہا کہ      شمال مشرقی ریاستوں میں   سلامتی کا مسئلہ  اور نگرانی    منفرد قسم کی اور چیلنجوں بھری ہے۔   کیونکہ پورا خطہ    پڑوسی ممالک کی سرحدوں سے   ملتا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ اپنی جغرافیائی محل و قوع   اور مقامی سرحد سے متصل ہونے کی وجہ سے    خطہ کو نہ صرف   اندرونی بلکہ   بیرونی مسائل سے بھی نمٹنا ہوتا ہے۔   جناب رجیجو نے  خطہ میں  قانون و امن کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے    شمال مشرقی    ریاستوں  کی ریاستی پولیس   اور مرکزی پولیس فورسیز کے ذریعہ     ان کی  لگاتار مدد کے لئے    ان کے ذریعہ   ادا کئے گئے   کردار کی تعریف کی۔    وزیر موصوف نے    خطہ کی سلامتی کے لئے   تال میل  ، تعاون  اور  پختہ   خفیہ معلومات   کے  تبادلے کی ضرورت پر  زور دیا۔  انہوں نے کہا کہ  گزشتہ ساڑھے چار برسوں کے دوران شمال مشرقی ریاستوں میں   سلامتی کی صورتحال میں نمایاں طور پر بہتری آئی ہے  اور   خطہ میں  تشدد  اور ہلاکتوں کی سطح میں   پچاس فی صد سے  زائد کی کمی آئی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ شورش  سے مقابلے کی کارروائیوں میں  شمال مشرق کی  خصوصی ٹریننگ کے لئے   ڈیپھو (کربی انگلانگ ضلع، آسام)  میں    آسام رائفلز اکیڈمی کی شناخت کی گئی ہے  اور  این آئی اے دہشت گردی سے متعلق  معاملات کی جانچ کے لئے     شمال مشرق  کی پولیس   کو ٹریننگ دے رہا ہے۔

اپنے افتتاحی خطاب میں   اروناچل پردیش کے وزیراعلی جناب   پیما کھانڈو   نے پولیس کے سربراہوں سے   سرحدی علاقوں میں  رہنے والے عوام کی تشویشات دور کرنے کے لئے     بین ریاست سرحدی اضلاع      کے   اعلی پولیس افسران کے مابین    پابندی کے ساتھ   غیر رسمی بات چیت کو یقینی بنانے کے لئے    اقدام کرنے کی  اپیل کی۔

اروناچل پردیش کے    ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جناب  ایس وی کے سنگھ   ، انٹلی جینس بیورو کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جناب   اے کے مشرا  بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 پولیس اور انٹیلی جینس آفسوں کی دو روزہ کانفرنس میں    شمال مشرقی ریاستوں    کے   ڈی جی پی اور  اعلی پولیس افسران    ،  سینٹرل پولیس آرگنائزیشن   اور انٹیلی جینس بیورو کے اعلی افسران شرکت کررہے  ہیں۔ مغربی بنگال پولیس محکمہ بھی اس کانفرنس میں حصہ لے رہا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More