33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شمال مشرقی خطے کو عالمی وبا کووڈ 19 کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لئے مرکز سے مناسب فنڈ ملے ہیں: ڈاکٹر جتندر سنگھ

Urdu News

نئی دہلی: شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر مملکت برائے پی ایم او ، عملہ ، عوامی شکایات ، پنشن ، جوہری توانائی اور خلا  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کوویڈ 19 سے لڑنے کے لئے شمال مشرقی خطے کو مناسب فنڈ مہیا کئے گئے ہیں۔ آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ عالمی وبا کووڈ 19  سے نمٹنے کیلئے وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے 20-2019 کے دوران شمال مشرقی ریاستوں کو 111.34 کروڑ روپئے جاری کئے۔ اس میں قومی صحت مشن کے تحت آسام کے لئے 72.53 کروڑ روپئے شامل ہیں۔ مزیدیہ کہ 21-2020 کے مالی سال کے دوران ، شمال مشرقی ریاستوں کو 265.96 کروڑ روپئے جاری کئے گئے۔ اس میں اندیا کوویڈ 19 ایمرجنسی رسپانس اینڈ ہیلتھ سسٹم کی تیاری پیکیج کے تحت آسام کے لئے 180804 کروڑ روپئے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ، شمالی مشرقی اسپیشل انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اسکیم کے تحت شمال مشرقی خطے کی ترقی کی  وزارت نے ریاست اروناچل پردیش ، آسام ، میگھالیہ ، میزورم اور ناگالینڈ میں 193.32 کروڑ روپئے کے پانچ منصوبوں کی منظوری دے دی ہے تاکہ عالمی وبا کووڈ 19 پر مشتمل صحت کے انفراسٹرکچر کو مضبوط بنایا جاسکے۔ ان منصوبوں کے لئے وزارت نے ریاستی حکومتوں کو 77.33 کروڑ روپئے جاری کردیئے ہیں۔

مزیدیہ کہ 21-2020 کے دوران شمال مشرقی کونسل نے  عالمی وبا کووڈ 19 سے لڑنے کے لئے شمال مشرقی خطے کی آٹھ ریاستوں کی مدد کے لئے 25.29 کروڑ روپئے کی منظوری دی۔ نارتھ ایسٹرن کونسل نے عالمی وبا کی وجہ سے شمال مشرقی خطے میں واپس آنے والے تارکین وطن مزدوروں کے لئے معاش پیدا کرنے کی خاطر 24.96 کروڑ روپئے کی رقم بھی منظور کی۔ عالمی وبا کووڈ 19 سے لڑنے کے لئے شمال مشرقی ریاستوں کے صحت کے بنیادی ڈھانچے  مضبوط بنانے کے لئے منظور شدہ منصوبوں پر عمل درآمد  مختلف مراحل ہیں۔شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کی طرف سے جاری فنڈ کے استعمال کا ابھی تک سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More