40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شاہراہوں کی ہندستان کی قومی اتھارٹی این ایچ اے آئی کی شاہراہوں کی تعمیر اور

Urdu News

نئی دہلی، شاہراہوں کی  ہندستان کی قومی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) نے  نومبر 2017 تک  4900 کلو میٹر   کے  پروجیکٹوں کے لئے   بولیاں  مدعو کی ہیں۔   جبکہ   دسمبر کے آخر تک مزید  3500 کلو میٹر  پروجیکٹوں کے لئے   بولیاں لگائے جانے کا    امکان ہے۔  جنوری  سے مار چ2018 کے دوران بولیوں کے لئے مزید پروجیکٹوں کی  دسمبر 2017 کے  تقریباً چوتھے  ہفتے میں نشاندہی کی جائے گی۔  اب تک   22100 کروڑ کی  لاگت کے پروجیکٹوں جس کے تحت  1170 کلو میٹر کا احاطہ  ہوتا ہے   ، کے لئے    پہلے ہی   ٹھیکہ دیا گیا ہے اور دیگر کئی پروجیکٹوں کے لئے جو بولیاں وصول ہوئی ہیں ان کا  جائزہ لیا جارہا ہے۔

کچھ پروجیکٹ،  جن کے لئے ا س سال بولی لگائی گئی تھیں  ،حسب ذیل ہیں۔

*دہلی میں دوارکا ایکسپریس وے

*اترپردیش میں ورانسی  رنگ روڈ فیس 2

*مہاراشٹر میں پونے –ستارہ سیکشن پر   کھمباتکی گھاٹ 6 لین والی سرنگ

*راجستھان میں  جودھپور  رنگ روڈ

*بہار میں  صاحب گنج  کے نزدیک منیہاری پل

*جھارکھنڈ میں چھوردھا  گورہر   بروا اڈہ کی 6 لیننگ

*مغربی بنگال میں  گھوش پھوکر  سلاساباری کی چار لیننگ

*مدھیہ پردیش میں بھوپال  بیاورہ    کی چار لیننگ

*اڈیشہ میں  کٹک –انگل سیکشن کی چار لیننگ

*کرناٹک میں بنگلورو  میسور سیشکن کی چھ لیننگ

*آندھراپردیش میں  وشاکھاپٹنم بندرگاہ  کے لئے  کنٹی ویٹی کے ساتھ  پوری طرح  قابل رسائی   ایکسپریس وے

18-2017 مالی سال میں  این ایچ اے آئی نے  نومبر 2017 تک  نفاذ کے تحت   1566 کلو میٹر  لمبے  پروجیکٹ مکمل کئے    ۔ این ایچ اے آئی  کے ذریعہ گزشتہ پانچ سال میں   اوسطاً  2175 کلو میٹر   لمبے  پروجیکٹ  مکمل کئے گئے ۔ جبکہ 17-2016 میں 2682 کلو میٹر لمبے پروجیکٹ  تعمیر کئے گئے تھے۔ اس سال این ایچ اے آئی 3500 کلو میٹر تعمیر کرنے  کا نشانہ ہے۔

597 کلومیٹر کا احاطہ کرتے ہوئے 12 نئے پروجیکٹوں پر کام شرو ع ہوگیا ہے اور  مزید  18 پروجیکٹوں پر کام جلد شروع ہوگا اس کے تحت   969 کلو میٹر    کا احاطہ ہوگا۔    بینک /مالی ادارے اب   ہائی بریڈ اینوٹی موڈ میں  دلچسپی    دکھا رہے ہیں ۔

ایک قومی شاہراہوں کی اتھارٹی اے این ایچ آئی    18-2017 کے دوران  دس ہزار کلو میٹر   کا ٹھیکہ دینے کے اپنے نشانے  کو حاصل کرنے   کے بھر پور کوششیں کررہی ہے۔    یہ نشانہ    سڑک ٹرانسپورٹ  اور شاہراہوں ، جہاز رانی، آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی صفائی   ستھرائی   کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے طے کیا ہے۔ اتھارٹی آئندہ پانچ سالو کے اندر  حال ہی میں منظور کردہ   بھارت مالا   پری یوجنا  کے پہلے مرحلے کو مکمل کرنے  کے اپنے نشانہ کو پورا کرنے کی بھی تیاری کررہی ہے۔   گزشتہ پانچ سال    کے دوران   این ایچ اے آئی نے   اوسطاً 2860 کلو میٹر کا ٹھیکہ دیا۔   یہ ٹھیکہ 17-2016 میں دیا گیا۔

بھارت مالا  پریوجنا کو منظوری دیتے ہوئے حکومت نے این ایچ اے آئی بورڈ کو یہ اختیار دیا تھا کہ وہ    انجینئرنگ،   خریداری اور  تعمیری   موڈ  سے متعلق  پروجیکٹوں کو منظوری دےاور ان کا اندازہ مقرر کرے ۔   این ایچ اے آئی بورڈ نے   پانچ سو کروڑ روپے سے زیادہ    کے  لئے   پروجیکٹوں کا اندازہ  مقرر کرنے کے لئے دو   اپریزینگ کمیٹیاں تشکیل د ی تھیں۔

اپریزنگ کمیٹیوں نے    بہت سے پروجیکٹوں کو منظوری دے دی ہے   جس کے نتیجے میں    بولیوں میں   ا ور ان کو وصول کئے جانے میں تیزی آرہی ہے۔   این ایچ اے آئ کے چیرمین  ہفتہ کی بنیاد پر نشانوں کا جائزہ لے رہے ہیں  ۔ علاقائی افسران     کو ہدایت دی گئی ہے  کہ وہ    ہر پروجیکٹ کے لئے  اے ڈی ایم کے  درجہ کے    ریٹائرڈ  ریونیو افسروں کی خدمات حاصل کریں تاکہ   زمین کی حصولی  کے کا م میں تیزی لائی جاسکے۔  این ایچ اے آئی کے   سائیڈ  افسروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ  وہ    بولیاں حاصل ہونے تک ریاستی سرکاروں کے متعلقہ افسروں کے ساتھ میٹنگ کریں اور ان کے ساتھ بیٹھیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More