34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی آئی سی نے آر ٹی آئی قانون کے نفاذ پر سیمینار کا انعقاد کیا

Urdu News

نئی دہلی،؍مئی،مرکزی اطلاعاتی کمیشن، سی آئی سی نے آج یہاں اطلاعات کے حق کے قانون-2005 کے نفاذ پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس میں سی آئی سی، آئی سیز، ریاستی آئی سی، غیر سرکاری تنظیموں اور دیگر متعلقہ عہدیداروں نے شرکت کی۔ یہ سیمینارمرکزی انفارمیشن کمیشن کے اعلیٰ انفارمیشن کمشنر جناب رادھاکرشنا ماتھر کے خطاب سے شروع ہوا۔ جناب ماتھر نے پچھلے چند برسوں میں التوا میں پڑے معاملات کو جلد نمٹانے کیلئے کمیشن نے کی گئی کوششوں کو اجاگر کیا جس میں ڈیجیٹل طریقے کو بہتر طور پر استعمال کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

انفارمیشن کمشنر پروفیسر سری دھر آچاریولو نے اپنے خطاب میں گریش آر دیش پانڈے اور دیگر معاملات کا تجزیہ کرنے میں سرکاری عہدیداروں کی رازداری کے معاملے پر توجہ مرکوز کی۔ کامن ویلتھ ہیومن رائٹ انیشی ایٹو (سی ایچ آر آئی) کے ڈائریکٹر سنجے ہزاریکا نے زیادہ پیشہ وارانہ صحافت کیلئے آر ٹی آئی کے ایک اہم ذریعہ ہونے کو اجاگر کیا ۔ محترمہ انجلی بھاردواج نے آر ٹی آئی قانون کے دائرہ اختیار پر بات کی۔ محترمہ امریتا جوہری نے آر ٹی آئی قانون کے نفاذ پر قومی تجزئے کے موضوع پر خطاب کیا۔ جناب ایس سی اگروال نے، جو ایک آر ٹی آئی رضاکار ہیں، آر ٹی آئی قانون کے بے جا استعمال کے بارے میں بات کی اور اپنے تجربات بیان کئے۔ مہیتی ادھیکار گجرات پہل کی محترمہ پنکتی جوگ نے آر ٹی آئی کے ذریعے محروم لوگوں تک پہنچنے اور انہوں نے حکمرانی میں شریک کرنے کے موضوع پر بات کی۔ انفارمیشن کمشنر جناب یشووردھن آزاد کے کلمات کے ساتھ یہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More