29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سیشلس کی قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر کی صدرجمہوریہ سے ملاقات

Urdu News

نئی دہلی: سیشلس کی قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر عالی جناب ویویل رام کلاوان نے آج یعنی 9جنوری 2018 کو صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند سے راشٹر پتی بھون میں ملاقات کی۔

بات چیت کے دوران صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہو رہی ہے کہ جناب ویویل رام کلاوان پی آئی او پارلیامنٹری کا نفرنس میں حصہ لینے کیلئے ہندوستان آئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی او پارلیامنٹری کانفرنس کے توسط سے ہمیں امید ہے کہ ہم سمندر پار بڑی تعداد میں مقیم ہندوستانی برادری تک پہنچ سکیں گے۔ یہ ہمیں پوری دنیا میں موجود ہند نژاد پارلیامنٹری کے ساتھ ملنے اور ان سےجڑنے کا ایک پلیٹ فارم بھی دستیاب کراتی ہے۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور سیشلس کے رشتے گرم جوشی سے پُر اور دوستانہ ہیں۔ ہماری دوستی کی جڑیں تاریخ میں پیوست ہیں۔ عوام سے عوام کا مضبوط رشتہ اور ثقافتی مراسم ہمارے تعلقات کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جناب رام کلاوان کے دورۂ ہند سے دونوں جمہوریتوں کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More