26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سیاحت کی وزارت نے ملک بھر میں ’’سوچھتا ہی سیوا ‘‘سرگرمیوں کا انعقاد کیا

Urdu News

نئی دہلی: سیاحت کی وزارت 15 ستمبر سے  2 اکتوبر 2018 تک ملک بھر میں تمام اہم سیاحتی مقامات پر ’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ مہم کا انعقاد کررہی ہے۔ ان دنوں میں سیاحت کی وزارت کے تمام علاقائی دفاتر میں مقامی برادری ، وزارت کے اداروں ، ریاستی حکومتوں اور دیگر فریقوں کی  سرگرم شرکت کے ساتھ صفائی ستھرائی اور بیداری کی مہم چلائی جارہی ہیں۔ اس مہم کو ملک کے تمام اہم سیاحتی مقامات سمیت  47 سیاحتی مقامات میں مقبول بنایا جارہا ہے۔15 ستمبر سے 17 ستمبر 2018 کے دوران جن اہم سیاحتی مقامات پر سوچھتا مہم چلائی گئی ہے، ان میں کچھ اہم مندرجہ ذیل ہیں:

15 ستمبر 2018

 دیگھالی پکھوری، گوہاٹی:  گوہاٹی کے دیگھالی پکھوری میں سوچھتا ہی سیوا مہم گوہاٹی کے انڈیا ٹورزم کے ذریعے آسام ٹورزم ڈپارٹمنٹ کارپوریشن ،  آئی ایچ ایم کے طلباء کے اشتراک سے چلائی جارہی ہے جس میں طلباء نکڑ ناٹک پیش کرکے عوام میں صفائی ستھرائی  کے بارے میں بیداری پیدا کررہے ہیں۔

بھارتی میوزیم کولکاتا:بھارتی ٹورزم -کولکاتا ،انڈین میوزیم ، آئی ایچ ایم کولکاتا اور  سیاحتی تجارت سے متعلق ارکان اور سیاحتی گائیڈوں کے اشتراک سے سوچھتا ہی سیوا ، صفائی ستھرائی مہم بھارتی میوزیم اور صدر اسٹریٹ پر  انجام دے رہی ہے۔

پوربندر، گجرات: ممبئی میں انڈیا ٹورزم میں مہاتماگاندھی کے جائے پیدائش اور تاریخی شہر پوربندر میں سوچھتاہی سیوا مہم شروع کی ہے۔ 300 سے زیادہ اسکولی بچوں نے ، سیاحتی وزارت کے ارکان، سوچھتا ورکروں اور مقامی انتظامیہ کی ٹیم کے ساتھ  کیرتی منزل سے پوربندر کے ساحل تک پربھات پھیریاں نکالیں اور  سوچھتا مہم کے لئے بیداری پیدا کی۔

مدھیہ پردیش میں کھجوراہو مندروں کا مغربی گروپ: اندور کے بھارتی ٹورزم کے ذریعے سیاحوں اور طلباء کے لئے ایک ٹور گائیڈ وراثتی واک اور مقامی لوگوں کے لئے  سوچھتا سے متعلق بیداری پیدا کرنے کی خاطر ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔

بینگلورو میں ٹیپو سلطان کا محل: بینگلورو میں بھارتی ٹورزم نے آئی ایچ ایم بینگلورو کے قریبی اشتراک سے ٹیپو سلطان کے محل میں صفائی ستھرائی کی مہم شروع کی۔

تمل ناڈو میں مملّا پورم ساحلی مندر اور  ساحل: چنئی میں بھارتی ٹورزم نے  آئی ایچ ایم چنئی کے طلباء کے قریبی اشتراک سے مہابلی پورم میں صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں انجام دیں۔ مقامی دکانداروں میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے ٹورسٹ پولیس کے ساتھ مل کر  بیداری مہم بھی چلائی گئی۔ یہ تمام سرگرمیاں تمل ناڈو کے سیاحت کے محکمے کے قریبی اشتراک سے انجام دی گئیں۔

16 ستمبر 2018

 ایلیٹ بیچ، چنئی: چنئی میں بھارتی ٹورزم اور چنئی کے آئی ایچ ایم نے مشترکہ طور پر آستھا لکشمی مندر اور  ویلان کنی چرچ کے پیچھے ایلیٹ بیچ پر صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں انجام دیں۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001JC73.jpg

گولکنڈہ کا قلعہ، حیدرآباد : حیدرآباد میں بھارتی ٹورزم اور اے ایس آئی حیدرآباد نے مشترکہ طور پر گولکنڈہ قلعہ میں سوچھتا مہم چلائی۔ اس میں انڈیا ٹورزم کے عملے، گائیڈوں اور اے ایس آئی کے عملے نے شرکت کی۔

لنگاراج مندر، بھوبنیشور: لنگاراج مندر میں سوچھتا ہی سیو ا مہم چلائی گئی جس میں غیر ملکی اور مقامی سیاحوں نے بھی صفائی ستھرائی کرکے مہم میں شرکت کی۔

وکٹوریہ میموریل، کولکاتا: کولکاتا میں بھارتی ٹورزم نے آئی ایچ ایم کولکاتا، وکٹوریہ میموریل ،آئی اے ٹی او ، اے ڈی ٹی او آئی اور ایچ آر اے ای آئی کے اشتراک سے وکٹوریہ میموریل سے انڈین میوزیم تک وراثتی واک کا اہتمام کیا اور وکٹوریہ میموریل اور انڈین میوزیم میں صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں انجام دیں۔

17 ستمبر 2018

 دونا پاؤلا جیٹی اور ویو پوائنٹ ، گوا: گوا کے واٹر اسپورٹس کے ادارے نے گوالیار کے آئی آئی ٹی ٹی ایم کے طلباء کے ساتھ دونا پاؤلا جیٹی اور  ویو پوائنٹ میں صفائی ستھرائی کی مہم چلائی۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image003Y9PN.jpg

گوالیار ریلوے اسٹیشن: گوالیار ریلوے اسٹیشن پر  آئی ایچ ایم کے 45 طلباء نے  ریلوے کے عملے اور جی آر پی  کے ارکان کے ساتھ مل کر  سوچھتا ہی سیوا مہم کو انجام دیا۔

دریائے گنگا پر گاندھی گھاٹ، پٹنہ: پٹنہ میں بھارتی ٹورزم نے  سیاحت کی صنعت کے طریقوں کے ساتھ مل کر گاندھی گھاٹ پر  صفائی ستھرائی کی مہم چلائی۔ مہم میں شامل افراد نے  گھاٹ پر 500 میٹر پٹی  کو  اچھی طرح صاف کیا اور  مقامی لوگوں میں صفائی سے متعلق بیداری پیدا کی۔

گوالیار کا قلعہ، مدھیہ پردیش: اندور میں بھارتی ٹورزم نے  گوالیار کے قلعے میں تاج اوشا کرن پیلس ہوٹل کے اشتراک سے سیاحوں اور  دکانداروں میں بیداری پیدا کرنے کی خاطر ایک ثقافتی واک کا انعقاد کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More