26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سیاحت کو فروغ دینے کے لئے انکریڈیبل انڈیا 2.0 مہم کی شروعات کی گئی: جناب کے جے الفونس

Urdu News

نئی دہلی، سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب کے جے الفونس نے آج لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع دی کہ سیاحت کی وزارت نے ملک کے متعدد سیاحتی مقامات اور پروڈکٹوں بشمول روحانی، طبی اور صحت مندی سے متعلق سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اہم اور امکانات و وسائل کے حامل بیرونی ممالک اور بازاروں میں مالی سال 2017-18 کے دوران انکریڈیبل انڈیا 2.0 مہم کی شروعات کی۔ انڈکریڈیبل انڈیا 2.0 مہم کا مقصد دنیا بھر میں جاری جینرک پرموشن سے بازار پر مرکوز ترقیاتی منصوبوں کی طرف منتقل ہونا ہے۔ اس میں روحانی، طبی اور صحت مندی سے متعلق سیاحت سمیت مختلف پروڈکٹس شامل ہیں۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ انڈکریڈیبل انڈیا 2.0 مہم کا مقصد دنیا بھر میں جاری جینرک پرموشن سے بازار پر مرکوز ترقیاتی منصوبوں، مواد کی تخلیق اور موضوعاتی آرٹ کے استعمال کے ذریعے مارکیٹنگ اور تشہیر کی اگلی سطح  تک جانا ہے۔ ان جاری سرگرمیوں کے تحت سیاحت کی وزارت ملک کے متعدد سیاحتی مقامات اور سیاحتی پروڈکٹس بشمول ثقافتی ورثے کو فروغ دینے کے لئے  انکریڈیبل انڈیا برانڈ لائن کے تحت اہم اور امکانات کے حامل بیرونی بازاروں میں سالانہ گلوبل پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا مہم جاری کرتی ہے۔ سیاحت کی وزارت کے سماجی میڈیا اور ویب سائٹ کے ذریعے اس کی خوب تشہیر کی جاتی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More